کیا آج آپ مایوس ہیں؟
سچ تو یہ ہے کہ ہاں۔ آج کا دن کچھ خاموش سا ہے۔ میں چاہتی تھی کہ سکون سے یہ الفاظ لکھوں مگر میں جو بھی بات لکھتی وہ نامکمل رہ جاتی۔ میرے خیالات مجھے اہم نہیں لگ رہے تھے۔ایسے دن میرے لیے بہت کم آتے ہیں۔ اس لیے دل میں مایوسی اُبھر آئی۔ میں نے خُدا سے کہا۔ خُدا میں نے خاص طور پر وقت نکالا تاکہ ان پیغامات کے ذریعے دوسروں کے لیے برکت بن سکوں۔ پھر تُو مجھے یونہی کیوں چھوڑ رہا ہے۔
شاید آپ نے بھی کبھی ایسا محسوس کیا ہو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم اس لیے مایوس ہوتے ہیں کیونکہ ہم دھوکا کھا لیتے ہیں
واقعی اس دن میں بھی دھوکا کھا گئی تھی کیونکہ خُدا یہ نہیں چاہتا تھا کہ میں دوسروں کے لیے مزید پیغامات لکھوں بلکہ وہ تو صرف میرے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتا تھاکبھی کبھی جیسے میرے اُس لمحے میں جب میں لکھ رہی تھی خُدا ہمیں ہمارے اچھے اور قیمتی کام میں بھی مایوسی کا تجربہ ہونے دیتا ہے تاکہ ہم ٹھہر کر اُس کی آواز سنیں اور ہوش میں آئیں
جیسا کہ لکھا ہے'یسعیاہ 45: 5مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں۔ میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔ مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔
جو کچھ آپ کے دل میں ہے اور جیسے آپ دوسروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں خُدا چاہتا ہے کہ وہ آپ کو اُس کے لیے تیار کرے اور تیار ہونے کے لیے پہلے آپ کو اُس کے پاس جانا ہوگا جو جانتا ہے کہ آپ کو کیا چاہیے
کیا یہ ممکن نہیں کہ جس مایوسی کا آپ آج سامنا کر رہے ہیں وہ دراصل خُدا کی طرف سے ایک یاد دہانی ہو کہ پہلے آپ اُسی سے قوت لیں جو آپ کو مکمل طور پر جانتا ہے
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا