مزید مایوسی میں خود کو مت رکھیں
کیونکہ مَیں نے یہ سِیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی رہُوں۔ 'فلپیوں 4: 11
یہ وہی بات ہے جو پولُس رسول نے کہی اور یہ ایمان کو آزمانے والی بات ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ کاش میں بھی اپنے بارے میں یہ کہہ سکتی کہ میں ہر حال میں راضی ہوں اور خُدا کی مرضی کو قبول کرنے والا دل رکھتی ہوں۔
ہر حال میں راضی رہنا مطلب یہ ہے کہ میں مایوسی کو خود پر حاوی نہ ہونے دوں۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ مایوسیاں ہمیں ہر وقت گھیرے رکھتی ہیں ۔
سوچیں جب صبح صبح پتہ چلتا ہے کہ بچوں نے وعدے کے باوجود ہوم ورک نہیں کیا۔ یا جب اچانک خبر ملتی ہے کہ وہ ملاقات جس کا آپ انتظار کر رہے تھے ملتوی ہو گئی ہے۔ اور دن بھر ایسی کئی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ مایوسی کے مواقع ہر وقت ہمارے آس پاس ہوتے ہیں۔
پولس نے کہا 'یہ نہیں کہ مَیں مُحتاجی کے لِحاظ سے کہتا ہُوں کیونکہ مَیں نے یہ سِیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی رہُوں۔ 'فلپیوں 4 :11
لیکن ذرا اِس کے اُلٹ پہلو پر بھی غور کریں۔ زندگی میں صرف مایوسی کے نہیں بلکہ ہر وقت راضی رہنے کے مواقع بھی ہوتے ہیں۔ اس آیت میں ایک لفظ خاص طور پر قابلِ توجہ ہے۔ اور وہ ہے سِیکھا۔ یاد ہے جب آپ اسکول میں کسی بات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ مگر جب آخرکار وہ بات دل و دماغ میں بیٹھ گئی تو کیسا اطمینان محسوس ہوا تھا۔ یہی روحانی سچائی یہاں بھی لاگو ہوتی ہے۔ راضی رہنا ایک سِیکھنے کا عمل ہے جو وقت اور تجربے کے ساتھ گہرا ہوتا جاتا ہے۔
ہر حال میں راضی رہنا سیکھ لینا یقیناً آزاد ہونے جیسا احساس ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ اُس مقام تک پہنچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔
جو لوگ خُدا پر کامل بھروسہ رکھتے ہیں وہ اُس کے بہت سے عجیب کام دیکھیں گے۔
'بلکہ مَیں اپنے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چِیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطِر مَیں نے سب چِیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔ فلپیوں 3: 8
اس کا مطلب یہ ہے کہ زندگی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ مسیح کو جانیں۔ خود کو اُس کے حوالے کر دیں۔ چاہے کچھ بھی ہو۔ اپنی مایوسیوں کو بھی اُس کے حضور لے آئیں۔
جب آپ نے یہ سیکھ لیا کہ مایوسی کے لمحے میں فوراً یسوع کے پاس جانا ہے تو آپ مایوسی کو مایوسی نہیں سمجھیں گے بلکہ ایک دھوکہ سمجھیں گے جو آپ کی خوشی چھیننا چاہتا ہے۔ وہ خوشی جو یسوع فوراً آپ کو واپس دینا چاہتا ہے۔ اور یہی اصل اطمینان ہے۔
کیا آپ اپنی موجودہ مایوسی کے ساتھ یہ کرنا چاہیں گے اور بس یسوع کے پاس آ جائیں
آپ ایک معجزہ ہیں
ڈیبورا