• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 مئی 2026

آپ کس کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 3 مئی 2026

زندگی ہم میں سے اکثر کے لیے بہت مصروف ہے۔ لیکن اپنی مصروف روٹین کے باوجود کیا ہم جان بوجھ کر خدا کو جاننے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

آئیے آج ہم یہ وقت استعمال کریں تاکہ زیبراؤں سے سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ کل ہم نے ان کی انفرادیت کے بارے میں بات کی تھی اور آج اس میں اور بھی کچھ سیکھنے کو ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیبرے جھنڈ میں رہنے والے جانور ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اکیلے سفر کرنا ان کے لیے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے آپ انہیں کبھی ان کی جماعت سے الگ نہیں پائیں گے

پیدائش کے فوراً بعد پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ نوزائیدہ زیبرا کو جھنڈ سے الگ کر دیا جاتا ہے اور وہ صرف اپنی ماں کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔ اس دوران بچہ زیبرا اپنی ماں کو بہت اچھی طرح پہچاننا سیکھتا ہے۔ وہ اُس کی خوشبو سے، اُس کے چہرے سے اور اُس کی آواز سے اُس کی پہچان کرتا ہے۔

اگرچہ زیبراکے بچے   پیدائش کے پندرہ منٹ بعد ہی کھڑا ہو سکتا ہے اور ایک گھنٹے بعد چل بھی سکتا ہے، مگر وہ پہلے کچھ عرصہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے تاکہ یہ سیکھ سکے کہ وہ کس کا ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے۔

جس زیبرا کو یہ معلوم نہ ہو کہ اُس کی حفاظت کون کرے گا، وہ کبھی اکیلا دنیا میں قدم نہیں رکھتا۔

کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کو اپنی حفاظت کہاں مل سکتی ہے۔ ہم اکثر یہ بات کرتے ہیں کہ خدا ہمارا محافظ ہے۔ مگر کیا آپ نے زیبراکے بچے کی طرح خدا کے ساتھ اتنا وقت گزارا ہے کہ آپ پُریقین ہوں کہ وہ کون ہے۔ جتنا زیادہ وقت آپ خدا کے ساتھ گزارتے ہیں، اُتنا ہی زیادہ آپ زندگی کے طوفانوں میں اُس کی حفاظت پر پُراعتماد ہوتے ہیں۔

'تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔ تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ) مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔ مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔ 'زبُور 32: 7-8

یہ وہ خدا ہے جو آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ اور جب آپ اُس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو آپ اُس کی حفاظت کا یقین پاتے ہیں۔ زیبراکے بچے  کی فطرت کی پیروی کریں۔

سب سے پہلے اپنے خالق کو پہچانیں۔ ہر دن اُس کے ساتھ وقت گزاریں۔ اُس کی آواز، اُس کی حضوری اور اُس کی روح کو جانیں。

آج خُدا کے ساتھ وقت گزارنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ یقین رکھیں کہ آپ اُس کی حضوری میں اپنی توقع سے کہیں زیادہ پائیں گے۔

میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کے لمحات اُس کی حضوری میں بہت خوبصورت ہوں۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔