• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 1 مئی 2026

چھوڑ دیں اور بھروسہ کریں۔

اشاعت کی تاریخ 1 مئی 2026

کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ دعا ہمیں اُن چیزوں کو چھوڑنے میں مدد دے سکتی ہے جن پر ہمارا قابو نہیں ہے۔  میں پُر یقین ہوں کہ دعا خُدا کو ہماری زندگیوں میں خُدا ہونے کا حق دوبارہ دینے کا عمل ہے۔

متی  6:6ایک آیت ہے جو مجھے بہت پسند ہے اور جس کا تجربہ میں اپنی زندگی میں خوشی سے کرتا ہوں۔

'بلکہ جب تُو دُعا کرے تو اپنی کوٹھری میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے جو پوشِیدگی میں ہے دُعا کر۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔ '

خُدا چاہتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ وقت گزارے۔ وہ آپ کے خفیہ مقام میں آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ اس مقام میں آئیں اور اپنی فکروں اور بوجھوں کو خُداوند کے سپرد کریں۔ پھر اس مقام سے باہر آئیں اور چیزوں کو چھوڑنا سیکھیں۔ ہم اکثر ہر چیز پر انسانی طور پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ لیکن جب خُدا قیادت کرتا ہے تو فرق بہت بڑا ہوتا ہے۔

حال ہی میں میں ایک غیر ملک میں تھا اور حالات ٹھیک نہیں جا رہے تھے۔ اس لیے میں اپنے کرائے کے کمرے میں گیا گھٹنے کے بل بیٹھ گیا اور خُداوند کے سامنے اپنے دل کا حال بیان کیا اپنی صورتِ حال اُس کے سپرد کی۔ میں واپس اٹھا تو مختلف محسوس کر رہا تھا۔ اُس دن میری فلائٹ منسوخ ہو گئی تھی اور مجھے ایک اور دن اُس ملک میں رہنا پڑا۔ مجھے ناراض ہونا چاہیے تھا مگر میں جانتا تھا کہ ہر چیز میرے بھلے کے لیے مل کر کام کرے گی۔

کمپنی نے مجھے شہر کے سب سے بہترین ہوٹل میں رکھا جو میرے ایئر بی این بی سے کہیں زیادہ شاندار تھا، اور کھانے بھی شامل تھے وہاں میں ایک دوست سے ملا جو اتفاقاً اسی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا اور ہم نے ایک شاندار وقت گزارا اگلے دن میری فرانس واپس جانے والی فلائٹ کا ایک اور مقام پر رکنا تھا مگر اس نے مجھے موقع دیا کہ میں فرانس کے ایک مشہور ٹی وی اینکر کے ساتھ بیٹھوں اُس کی بات سنوں اور اپنے ایمان کے بارے میں تین گھنٹے سے زیادہ بات کروں وہ اتنا متاثر ہوا کہ اس نے کہا یہ اتفاق نہیں ایسا لگتا ہے جیسے آپ کو یہاں آنے کے لیے مقرر کیا گیا ہو۔کیسی کہانی ہے

آج آپ بھی دعا کریں اور ناممکن کے خُدا کو ایک بار پھر اپنی زندگی کے مرکز میں رکھیں۔ خُدا صرف آپ کو کھڑا  نہیں کرتا بلکہ اپنی بھلای سے آپ کو حیران کرنا چاہتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

 ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔