• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 28 اپریل 2026

کیا آپ وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 28 اپریل 2026

جب کوئی صورتِ حال ناقابلِ تبدیل لگتی ہے تو دعا وقت کا ضیاع محسوس ہوتی ہے۔ جب میرا دن شروع ہونے سے پہلے ہی مصروفیت سے بھرا ہوتا ہے تو دعا کرنا محض فہرست میں ایک اور کام لگتا ہے۔ مگر ایک بات کا مجھے یقین ہے کہ دعا وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ ہمیں وقت عطا کرتی ہے۔

'اور جب دانی ایل نے معلُوم کِیا کہ اُس نوِشتہ پر دستخط ہو گئے تو اپنے گھر میں آیا اور اُس کی کوٹھری کا درِیچہ یروشلیِم کی طرف کُھلا تھا وہ دِن میں تِین مرتبہ حسبِ معمُول گُھٹنے ٹیک کر خُدا کے حضُور دُعا اور اُس کی شُکرگُذاری کرتا رہا۔

دانی ایل 6:10

دانی ایل کو دن میں تین بار دعا کرنے کی عادت تھی۔ اس کی ہر دعا نے نہ صرف اس کی اپنی زندگی پر بلکہ اس کے شہر اور قوم پر بھی اثر ڈالا۔

دعا نے میری زندگی میں بھی کئی بار قیمتی وقت بچایا۔ ایک واقعہ یاد آتا ہے۔2001 میں ایک دن جب میں دعا میں تھا تو خداوند نے میرے دل میں یہ خیال ڈالا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے خوشخبری سنائی جائے۔ یوں ConnaitreDieu.com یعنی Knowing God کے نام سے ایک ویب سائٹ قائم ہوئی جو آج بیس سے زیادہ زبانوں میں موجود ہے اور پندرہ ملین سے زائد لوگوں کو یسوع پر ایمان پانے اور اقرار کرنے میں مدد دے چکی ہے۔ یہ تصور دعا کے وقت ہی پیدا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ کے افتتاح کے دن کچھ امریکی مہمان ہمارے دفتر آئے اور ہمارے لیے دعا کی۔ ایک امریکی بھائی کی جیری دعا نے ایک سادہ فرانسیسی ویب سائٹ کو بین الاقوامی تحریک Jesus.net میں بدل دیا۔یہ دعا ہمیں برسوں نہیں بلکہ نسلوں تک برکت دے گئی۔

یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جب میں دعا کے لیے اکیلا وقت گزار رہا تھا تو خداوند نے میرے دل میں ڈالا کہ میں ایک ایسے شخص کے لیے دعا کروں جس سے میری ملاقات دس سال پہلے ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد کچھ خاص نہیں ہوا تھا۔ اس شخص کا نام جین پیئر بری Jean-Pierre Barry , تھا۔ وہ اپنی بیوی اور چند دوستوں کے ساتھ مل کر یورپ کی سب سے بڑی ٹیکنیکل میڈیا سروسز کمپنی Euro Media کے بانیوں میں سے تھا۔

میں نے تنہائی میں بیٹھ کرجین پیئر اور اس کی بیوی شانتال Chantal کے لیے دعا کرنا شروع کی۔ پھر کیا ہوا۔ جو کام میں دس سال پہلے نہیں کر سکا تھا وہ خداوند نے خود کر دکھایا۔ کرجین پیئر نے خود مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ ہم دوست بن گئے اور پھر شانتال میری بیوی موریئل اور ایک اور جوڑے لوک Luc اور این Anne کے ساتھ مل کر ایک مسیحی گروہ بنایا جس کا نام ZeWatchers رکھا گیا۔ اس کا مقصد میڈیا کے ذریعے خوشخبری پھیلانا تھا۔یہ ایک سچی اور حیرت انگیز الٰہی تیزی تھی۔

ظاہر میں ایک سادہ دعا کچھ بدلتی ہوئی محسوس نہیں ہوتی۔ ہمارے مسائل ہمیشہ اسی لمحے حل نہیں ہوتے جب ہم دعا کرتے ہیں۔ مگر آسمان پر خدا کے ہاتھ ہماری خاطر حرکت میں آ جاتے ہیں۔دعا کرنا مت چھوڑیں۔ آپ کا معجزہ تیار ہو رہا ہے۔

میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ ابھی میرے ساتھ دعا کریں۔اے خُداوند تو نے کئی بار دکھایا ہے کہ ایک دعا سب کچھ بدل سکتی ہے۔ پھر بھی کبھی کبھی جب بات میری مرضی کے مطابق نہیں ہوتی تو میں ہار مان لیتی ہوں۔ میری مدد کر کہ میں ہمیشہ دعا کو اپنی پہلی پناہ بناؤں اور ناممکنات کو دیکھنے کے بجائے صرف تجھ پر نگاہ رکھوں۔ تیرے لیے سب کچھ ممکن ہے۔خُداوند تیرا شکر ہو ان سب کاموں کے لیے جو تو میری زندگی میں کرنے والا ہے۔یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

 ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔