کیا آپ کامیاب ہیں
جب آپ پچھلے چند مہینوں پر نظر ڈالتے ہیں تو کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کامیاب رہے ہیں۔ شاید آپ کا کام پہلے سے زیادہ بہتر رہا ہو اور یہ واقعی خوشی کی بات ہے۔ مگر شاید حالات کچھ اچھے نہ رہے ہوں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ چاہے زندگی اچھی گزر رہی ہو یا مشکل میں ہو ایک ہی بات سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ کہ آپ یاد رکھیں کہ خُدا آپ کو دیکھ رہا ہے۔ اور وہ آپ کے دل کے رویے کو بھی دیکھتا ہے خواہ وہ کامیابی میں ہو یا ناکامی میں۔
کیا آپ کا سال اس لیے اچھا گزرا کہ آپ نے کوئی بہت بڑا کام کیا یا آپ نے کچھ ایسا بنایا جس سے کامیابی ملی۔
حال ہی میں میں نے بائبل میں یہ حوالہ پڑھا حبقّوق 2: 18-20 میں جو سیدھا میرے دل کو لگا۔
"کھودی ہُوئی مُورت سے کیا حاصِل کہ اُس کے بنانے والے نے اُسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہُوئی مُورت اور جُھوٹ سِکھانے والے سے کیا فائِدہ کہ اُس کا بنانے والا اُس پر بھروسا رکھتا اور گُونگے بُتوں کو بناتا ہے؟ اُس پر افسوس جو لکڑی سے کہتا ہے جاگ! اور بے زُبان پتّھر سے کہ اُٹھ! کیا وہ تعلیِم دے سکتا ہے؟ دیکھ وہ تو سونے چاندی سے مڑھا ہے لیکن اُس میں مُطلق دَم نہیں۔ مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔"
ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ جس چیز پر ہم فخر کرتے ہیں یا جسے ہم نے اپنی کامیابی سمجھ کر بنایا ہے وہ دراصل کچھ بھی نہیں اگر وہ چیز ہمارے لیے اُس سے زیادہ قیمتی ہو جائے جس نے ہمیں تخلیق کیا۔
کیا وہ جس نے آپ کو پیدا کیا آپ کے لیے اُس چیز سے زیادہ اہم ہے جو آپ نے خود بنائی ہے۔
"اور ہاجرہؔ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتااؔیل روئی نام رکھّا یعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟ پیدائش 16: 13"
جب خُدا آپ کو دیکھتا ہے تو وہ کیا دیکھتا ہے۔کیا وہ کسی ایسے شخص کو دیکھتا ہے جو اپنی کامیابی پر اُس کی تمجید کر رہا ہے۔یا کسی ایسے شخص کو جو اُس خُدا کا جلال کو ظاہر کر رہا ہے جس نے سب کچھ بنایا۔
آج اِس پر خُوشی سے غور کریں اور اُس کا شُکریہ ادا کریں جس نے آپ کو یہ سب کچھ عطا کیا۔آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا