اپنی پوری طاقت اور دل سے خدا سے محبت کریں۔
خدا وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہماری مکمل اور بہترین طریقے سے دیکھ بھال کرے گا یہ اُس کا حصہ ہے مگر اس وعدے کے پورا ہونے کے لیے ہمیں بھی اپنا حصہ ادا کرنا ہے یعنی خدا سے محبت کرنا خدا اپنی عظیم محبت میں اُن لوگوں پر بھی مہربان ہے جو اس سے محبت نہیں کرتے لیکن جب ہم دل سے اس سے محبت کرتے ہیں تو وہ اپنی محبت میں ہمارے لیے اور بھی زیادہ کام کرتا ہے۔ جیسا کہ لکھا ہے۔رُومِیوں 8: 28 میں اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔
خُدا سے پورے دل سے محبت کرنا اُن دو بڑے احکام میں سے ایک ہے۔ مگر جب زندگی میں مخالف ہوا چلتی ہے تو اُس شدت سے خُدا سے محبت کرنا ہمیں ناممکن یا اپنی طاقت سے باہر محسوس ہوتا ہے۔
پس اس کا حقیقی مطلب کیا ہے کہ تُو اپنے سارے دل سے اور اپنی ساری جان سے اور اپنی ساری عقل سے اور اپنی ساری طاقت سے خُدا سے محبت رکھ۔
-
پورے دل سے خُدا سے محبت کرنے کا مطلب ہے کہ ہم سچے دل سے اُس سے محبت کریں جیسے کوئی اپنی شریکِ حیات سے پوری وفاداری اور سچائی کے ساتھ محبت کرتا ہے۔ جب ہم اُس کے طریقوں کو نہ بھی سمجھیں تب بھی ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہوئے کہہ سکتے ہیں۔ ہاں میں تیری پیروی کروں گا اور تجھ پر بھروسہ رکھوں گا۔حتیٰ کہ جب ہم پریشان یا گمشدہ محسوس کریں تب بھی ہم اُس سے اپنی محبت ظاہر کر سکتے ہیں۔۔ جیسا کہ لکھا ہے۔'مَیں اپنے محبُوب کی ہُوں اور میرا محبُوب میرا ہے۔ وہ سوسنوں میں چَراتا ہے۔ 'غزلُ الغزلات 6: 3
-
پوری جان سے خُدا سے محبت کرنے کا مطلب ہے اُس سے ایسی محبت کرنا جو اُس کی حضوری میں رہنے کی خواہش رکھتی ہے اور اُس سے جڑی رہتی ہے۔ خُداوند ہی واحد ہے جو ہماری جان کو مکمل تسکین دےسکتا ہے۔
'میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟ 'زبور 42: 2
-
پوری عقل سے خُدا سے محبت کرنے کا مطلب ہے اپنی سوچوں کو اُس کی طرف موڑ کر اُس سے محبت کرنا۔ جب ہمارا ذہن قصوروار یا منفی خیالات سے بھر جاتا ہے تو خُدا ہمیں یہ قوت دیتا ہے کہ ہم اپنی توجہ اُس اور اُس کی بھلائی کی طرف موڑیں۔
جب مَیں بِستر پر تُجھے یاد کرُوں گا اور رات کے ایک ایک پہر میں تُجھ پر دِھیان کرُوں گا 'زبور 63: 6
-
پوری طاقت سے خُدا سے محبت کرنے کا مطلب ہے ثابت قدمی کے ساتھ اُس سے محبت کرنا۔ جب تھکن ہماری روزمرہ زندگی میں داخل ہو جاتی ہے جب ہم اپنی محبت میں کمزور پڑنے لگتے ہیں تو خُدا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وہی واحد ہے جو ہم سے بے انتہا اور ثابت محبت کرتا ہے۔
خُدا آپ کے لیے ہر چیز کا بندوبست کرے گا۔ آپ کو صرف ایک کام کرنا ہے کہ اُس سے پوری اور مکمل محبت کریں۔'تاکہ تُم سُست نہ ہو جاؤ بلکہ اُن کی مانِند بنو جو اِیمان اور تحمُّل کے باعِث وعدوں کے وارِث ہوتے ہیں۔ 'عبرانیوں 6:12 خُدا آپ کی کمزوریوں اور ناکامیوں کو جانتا ہے لیکن اُس کے لیے اصل بات یہ ہے کہ آپ اُس کے قریب رہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک