• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 12 اپریل 2026

خدا برائی کو بھلائی میں بدل دیتا ہے۔

اشاعت کی تاریخ 12 اپریل 2026

خُدا آپ اور آپ کی روحانی ترقی کے معاملے میں کبھی آرام نہیں کرتا۔ وہ ہر بات کو ترتیب دیتا ہے تاکہ آپ بڑھ سکیں۔ پھل لا سکیں۔ اور تبدیلی کا تجربہ کر سکیں۔۔ آج اس آیت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔

 جو رُومِیوں 8: 28 میں بیا ن ہے کہ  'اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔

لفظ مل کر کام کرنا یونانی لفظ سنرگیو سے آیا ہے جس کے معنی ہیں تعاون کرنا شراکت میں کام کرنا یا مدد دینا۔ باپ بیٹا اور روح القدس آپ کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

یوسف کی کہانی جو ہم   پیدائش کی کتاب میں پڑھتے ہیں اس سچائی کی ایک شاندار مثال ہے کہ خدا اُن سے محبت رکھنے والوں کے لیے ہر بات کو بھلائی میں بدل دیتا ہے۔ خدا نے یوسف کو خواب دیے تھے مگر اس کے حسد کرنے والے بھائی اُس سے نفرت کرنے لگے۔ انہوں نے اسے اسمائیل کے  قافلے کے ہاتھوں بیچ دیا اور یوسف غلامی کی حالت میں مصر پہنچا۔ وہاں اسے ناحق قید بھی ہونا پڑا اور سالوں تک قید خانے میں رہا۔ ظاہر میں یہ سب مصیبتیں اس کی بھلائی کے لیے نہیں لگتی تھیں۔ مگر حقیقت میں خدا ان سب حالات کو استعمال کر کے ایک بڑا منصوبہ پورا کر رہا تھا۔

آخرکار جب قحط کے زمانے میں اس کے بھائی مصر آئے اور اُس کے سامنے کھڑے ہوئے تو یوسف نے کہا۔خدا آج بھی اسی طرح کام کرتا ہے۔ وہ آپ کے حالات کو بھی آپ کی بھلائی کے لیے موڑ سکتا ہے' 'پیدائش 50: 20 میں لکھا ہے کہ تُم نے تو مُجھ سے بدی کرنے کا اِرادہ کِیا تھا لیکن خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا تاکہ بُہت سے لوگوں کی جان بچائے چُنانچہ آج کے دِن اَیسا ہی ہو رہا ہے۔

یوسف قید خانے میں بیٹھنے سے مصر میں فرعون کے بعد سب سے بڑے عہدے تک پہنچ گیا۔بائبل ہمیں  لوقا  18: 28 میں ہر وقت خداوند پر بھروسہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔جہاں لکھا ہے کہ 'پطرؔس نے کہا دیکھ ہم تو اپنا گھر بار چھوڑ کر تیرے پِیچھے ہو لِئے ہیں۔

جی ہاں! خدا آپ کے بھلے کے لیے کام کر رہا ہے۔ صرف خدا کے پاس یہ قدرت ہے کہ جو برائی کے لیے مقرر کیا گیا تھا اسے بھلے میں بدل دے۔

جب آپ کے ساتھ کچھ غیر متوقع ہو جائے تو ایمان کی حالت اختیار کریں اور اقرار کریں میں جانتا ہوں کہ سب چیزیں میرے بھلے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ڈریں مت !صرف یقین رکھیں کہ خداوند سب چیزوں کو میری  بھلائ کے لیے کام کروا رہا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں 

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔