• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 10 اپریل 2026

پُر سکون رہیں۔

اشاعت کی تاریخ 10 اپریل 2026

جب خدا کا وعدہ پورا ہونے میں دیر لگتی ہے تو لگتا ہے سب غلط ہو رہا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ چاہے حالات کتنے ہی اُلجھے ہوئے کیوں نہ ہوں خدا سب کچھ بدل سکتا ہے۔ وہی سب کچھ سنبھالنے والا ہے۔

'اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔ رُومِیوں  8: 28

میرا ایمان  ہے کہ آج خُدا آپ سے یہی کہنا چاہتا ہے.

میرے بیٹے !کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔۔یرمیاہ 29:  11کبھی کبھی آپ کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ مگر یاد رکھیں۔ سب چیزیں آپ کی بھلائی کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ کیونکہ سب کچھ میرے تابع ہے'عبرانیوں   2: 8'     زمِین کے گہراؤ اُس کے قبضہ میں ہیں۔ پہاڑوں کی چوٹِیاں بھی اُسی کی ہیں۔ 'زبُور 95:  4'ابد تک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کیونکہ خُداوند یہوواؔہ ابدی چٹان ہے۔ یسعیاہ 26: 4 تُجھے اپنے ہاتھ سے ڈھانکے رہُوں گا۔ 'خروج 33: 22

مَیں جانتا ہوں کہ آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے آپ سے اُس وقت بھی محبت کی جب دنیا کی بنیاد بھی نہیں رکھی گئی تھی۔ میں نے اپنی محبت کو آپ کے لیے صلیب پر اپنی جان دے کر ظاہر کیا۔ اور میں ہمیشہ آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔ آپ کبھی اکیلے نہیں ہیں۔  دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔متّی 28 :20   ۔ اور   مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔یوحنا 14:18)۔ میرا پاک رُوح آپ کے اندر رہتا ہے اور آپ   کی   ہر دن رہنمائی کرتا ہے۔ مجھ سے اپنی زندگی میں حیرت انگیز کام کی توقع رکھیں۔ تیار ہو جائیں کہ میں آپ کی حالت کو اچانک بدل دوں کیونکہ میں برے کو اچھے میں بدلنے کی قدرت رکھتا ہوں۔

مجھ پر پورا بھروسہ رکھیں۔ میں ہر بات کو آپ کی بھلائی کے لیے ترتیب دیتا ہوں۔ چاہے حالات اُلٹے دکھائی دیں۔ میں اُنہیں درست کر سکتا ہوں اور ضرور کروں گا۔ میرے منصوبے آپ کے لیے بھلائی۔ امن۔ اور برکت سے بھرے ہیں۔ یاد رکھیں جو بُلاہٹ میں نے آپ کی زندگی پر رکھی ہے وہ اٹل ہے۔ اسے کوئی بدل نہیں سکتا۔ اس لیے مطمئن رہیں۔ پرسکون رہیں۔ میں خود آپ کی طرف بڑھ رہا ہوں۔(دیکھیں یشوع 5: 14

میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ آج کچھ خاص وقت نکال کر اس ہفتے کی آیت پر غور کریں۔ رُومِیوں  8: 28'اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔

برکت پائیں.

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔