• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 9 اپریل 2026

یہ حال ہمیشہ نہیں رہے گا

اشاعت کی تاریخ 9 اپریل 2026

کبھی کبھی ہمیں ایسے حالات سے گزرنا پڑتا ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہوتے ہیں۔ مگر یہ یقین کہ ہر چِیزہماری بھلائی کے لیے کام کر رہی ہے ہمیں حوصلہ دیتا ہے اور مستقبل کے لیے اُمید بخشتا ہے۔ اس ہفتے میں جو ای میلز آپ کو بھیجوں گا ان کا مقصد اس سچائی کو آپ کے دل پر گہرا نقش کرنا ہے۔ خدا ہر چیز کو آپ کی بھلائی کے لیے کام میں لاتا ہے۔

یہ خدا کا ایک بہت خاص وعدہ ہے.رُومِیوں 8 :  28'اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی   پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔ 

آپ یقیناً جانتے ہوں گے کہ خدا آپ سے محبت کرتا ہے۔ مگر کیا آپ واقعی اس محبت پر دل سے قائل ہیں؟ اکثر ہمارا علم صرف ذہن تک محدود رہتا ہے لیکن خدا چاہتا ہے کہ یہ یقین ہمارے دل کی گہرائیوں تک اُتر جائے۔

ایوب کی طرح سوچیں جس نے اپنی زندگی کے سخت ترین لمحوں میں بھی کہا۔ایُّوب 19:   25 میں 'لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔ اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔ 'جب ہر چیز اُس کے خلاف تھی تب بھی اُس کا ایمان ثابت قدم رہا کیونکہ اُس نے خدا کو زندہ اور وفادار جانا۔

بیماری. غم. درد. تکلیف. رُوحانی حملے. اورلکھا ہے ، تب اُس کی بِیوی اُس سے کہنے لگی کہ کیا تُو اب بھی اپنی راستی پر قائِم رہے گا۔ خُدا کی تکفِیر کر اور مَر جا۔ ایُّوب 2: 9

ایوب کو نہ اُس کے حالات نے حوصلہ دیا اور نہ ہی اُس کے پیاروں نے۔ یہاں تک کہ اُس کے دوستوں نے بھی اُس پر الزام لگایا کہ اگر اُس کے ساتھ یہ سب کچھ ہوا ہے تو ضرور اُس نے خدا کے خلاف گناہ کیا ہوگا۔

مگر ایوب جانتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ اُس کا نجات دہندہ زندہ ہے اور وہ اُس کے لیے کھڑا ہوگا۔ وہ جانتا تھا کہ خدا اُس کے دُشمن کو خاموش کرے گا۔ اُس دُشمن کو جو اُس کی جان، اُس کے خاندان اور اُس کی صحت کا دشمن ہے۔ جو صرف چُرانے، قتل کرنے اور تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔یوحنا 10:10

میں آپ کو حوصلہ دیتا ہوں کہ اس وعدے کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔ خداِ  بہت جلد شیطان کو آپ کے پاؤں کے نیچے روند دے گا۔ (دیکھیے بائبل میں)رومیوں  16: 20'اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تُمہارے پاؤں سے جلد کُچلوا دے گا۔

یقین رکھیں۔ آپ کی حالت عارضی ہے۔ خدا پہلے ہی راستہ نکال چکا ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس پر ایمان رکھا ہے۔ قادرِ مطلق خدا پر جو کائنات کا خالق ہے جو لشکروں کا خداوند ہے جو اچھا چرواہا ہے جو الفا اور اومیگا ہے۔ وہ خداوند جو ہے جو تھا اور جو آنے والا ہے۔ قادرِ مطلق۔ (دیکھیے بائبل میں   مُکاشفہ 1: 8 اس لیے پُریعقین رہیں کہ آپ اُس کے ہاتھ میں ہیں۔ اور اُس میں ہر چیز آپ کی بھلائی کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

 ا یرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔