• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 6 اپریل 2026

آج آپ اسٹیج پر ہوں گے

اشاعت کی تاریخ 6 اپریل 2026

میرے پاس لوگوں کو یسوع کے بارے میں بتانے کے زیادہ مواقع نہیں ہوتے کیونکہ میں اسٹیج پر نہیں کھڑی ہوتی ڈیبورا!

بالکل ہم آج اسی جملے سے بات شروع کریں گے آپ بتائیں کیا آپ جانتے ہیں کہ میری زندگی کا سب سے بڑا اسٹیج کون سا رہا ہے؟ اور کہاں لوگوں نے مجھے سب سے زیادہ دیکھا ہے؟ وہ جگہ جہاں کبھی مجھے تنقید ملی لیکن وہیں سب سے زیادہ تعریف بھی ملی وہ جگہ جہاں میں نے سب سے زیادہ لوگوں کو یسوع کے بارے میں بتایا اور دکھایا میری روزمرہ کی زندگی ہے

جی ہاں !روزمرہ کی زندگی ہی وہ سب سے بڑا اسٹیج ہے جس پر آپ ابھی کھڑے ہیں۔

اکثر ہم یہ نہیں دیکھ پاتے کہ خدا اسی لمحے اسی روزمرہ کی زندگی کے ذریعے کتنے شاندار کام کر رہا ہے۔ وہ لمحہ جب آپ کو کسی ایک شخص سے یہ کہنے کا موقع ملے کہ یسوع نے آپ کے لیے کیا کیا ہے۔ شاید پھر آپ دونوں کے راستے جدا ہو جائیں اور آپ دوبارہ کبھی نہ ملیں۔

لیکن ایک بات طے ہے۔ وہی خدا جس نے آپ کی زندگی میں اپنا نشان چھوڑا ہے وہ دوسروں کی زندگیوں میں بھی اپنا نشان اسی لیے آج میں آپ کو حوصلہ دینا چاہتی ہوں کیونکہ یہ نہایت اہم ہے کہ آپ ہر دن یسوع میں اپنی اُمید کے بارے میں بات کریں۔ اور اسی مقصد کے لیے میں پولس کے الفاظ میں آپ کے لیے ایک خاص دعا کرنا چاہتی ہوں۔

'پس خُدا جو اُمّید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمّید زِیادہ ہوتی جائے۔ 'رومیوں 15: 13

اور شاید آپ ہی وہ واحد شخص ہوں جو آج کسی کو اس شاندار محبت اور سچی اُمید یعنی یسوع کے بارے میں بتا سکیں۔ کیا آپ یہ کریں گے؟ آئیے اس کے لیے دعا کریں۔

یسوع میں جانتی ہوں کہ آج میں اپنی روزمرہ زندگی کے ایک اہم اسٹیج پر قدم رکھ رہی ہوں۔ میری مدد کریں کہ میں پہچان سکوں کہ کن لمحات میں آپ چاہتے ہیں کہ میں بولوں۔ میری آواز سے لرزش دور کریں اور مجھے اعتماد اور جذبہ عطا کریں تاکہ میں دلیری سے بتا سکوں کہ آپ کتنے شاندار ہیں۔ روح القدس آج میرے ذریعے کام کریں اور مجھے دکھائیں کہ آپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدلتے ہیں۔ میں تیار ہوں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔