• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 اپریل 2026

کیا آج آپ یسوع کے جلال کو ظاہر کرنے کے لیے تیار ہیں

اشاعت کی تاریخ 3 اپریل 2026

کیا آپ آج یسوع کے جلال کو ظاہر کرنے کے لیے تیار ہیں یعنی کیا لوگ آپ کی زندگی میں وہ اُمید دیکھتے ہیں جو آپ کی خوشی کی اصل وجہ ہے۔ کیا آپ کے رویے اور باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع ہی آپ کی اُمید اور خوشی کا سرچشمہ ہے۔

یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ کبھی کبھی ہمارا دل نہیں چاہتا کہ ہم یسوع کے جلال کو ظاہر کرے۔ مثال کے طور پر جب میں بازار جاتی ہوں کیونکہ گھر کا سامان ختم ہو جاتا ہے اور لمبی قطار دیکھ کر میرا بھی دل نہیں چاہتا کہ سب کو مسکرا کر دیکھوں۔

حال ہی میں ایسا پھر ہوا۔ مگر اس بار خدا نے مجھے یاد دلایا کہ مجھے ہر حال میں لوگوں کو اس کی محبت دکھانی ہے۔ اسی خیال کے ساتھ میں نے لائن میں کھڑے سب کو ہنسانے کے لیے مذاق کیا۔ میرے پیچھے کھڑی عورت فوراً بات میں شامل ہو گئی۔ میں نے مسکرا کر کہا آپ میرے آگے جا سکتی ہیں آپ کی ٹرالی میں چیزیں کم ہیں۔ اس کے چہرے پر حیرت اور خوشی صاف دکھائی دی۔ یہ چھوٹا سا قدم ہمارے درمیان ایک خوبصورت بات چیت کا آغاز بن گیا۔ جیسا کہ لکھا ہے 'فِلِپِیوں 2 :3 میں کہ 'تفرِقے اور بے جا فخر کے باعِث کُچھ نہ کرو بلکہ فروتنی سے ایک دُوسرے کو اپنے سے بِہتر سمجھے۔

ایک آدمی نے کہا۔ کیا میں آپ کو اپنی گاڑی میں بیٹیوں سے ملواؤں۔ وہ اس وقت خود کو کمتر سمجھنے کے احساس سے گزر رہی ہیں۔ اندر ہی اندر میں نے فوراً سوچا۔ اے خدا۔ یہ تو پھر آپ ہی ہیں نا۔ اپنے ماضی کے تجربات کی وجہ سے میرا اُن لڑکیوں سے فطری طور پر ایک تعلق محسوس ہوا۔

امید بانٹنے کے بے شمار طریقے ہیں اسی لیے اپنی آواز بلند کرنا بہت اہم ہے۔ ہاں اگر ہم اپنی زندگی صرف خود پر مرکوز نہیں گزاریں گے تو ہر دن ہمارے پاس ہزاروں مواقع ہوں گے کہ ہم اپنے زندہ خدا کے بارے میں بتا سکیں۔

میں آپ کو حوصلہ دینا چاہتی ہوں کہ آج یہ قدم ضرور اٹھائیں۔ کسی ایسے لمحے کو جو آپ پر دباؤ ڈالتا ہے ایک موقع میں بدل دیں تاکہ وہ دوسروں کے لیے بھلائی کا باعث بنے۔ جیسا کہ لکھا ہے کیونکہ میں انجیل سے شرماتا نہیں کیونکہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے لیے نجات کے لیے خدا کی قدرت ہے پہلے یہودی کے لیے پھر یونانی کے لیے۔'رومیوں 1: 16

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔