• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 2 اپریل 2026

زندگی ایک بار ملتی ہے۔

اشاعت کی تاریخ 2 اپریل 2026

زبُور میں داود کے یہ الفاظ دل کو چھُو نےوالے ہیں جو زبُور 22: 14-15 میں لکھے ہیں کہ مَیں پانی کی طرح بہہ گیا۔ میری سب ہڈّیاں اُکھڑ گئیِں۔ میرا دِل موم کی مانِند ہو گیا۔ وہ میرے سِینہ میں پِگھل گیا۔ میری قُوّت ٹِھیکرے کی مانِند خُشک ہو گئی اور میری زُبان میرے تالُو سے چِپک گئی اور تُو نے مُجھے مَوت کی خاک میں مِلا دِیا۔

میں بار بار داود نبی کی شکر گزار ہوں جو ہمیں یہ دکھاتا ہیں کہ ہم ایسے جذبات اور حقیقتوں میں اکیلے نہیں ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں پانی کی طرح بہہ گیا تو یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جیسے گرا ہوا پانی دوبارہ بوتل میں نہیں ڈالا جا سکتا ویسے ہی ہمارے کچھ جذبات یا حالات بھی واپس نہیں آ سکتے۔ (میری قُوّت ٹِھیکرے کی مانِند خُشک) جب مٹی کے برتن کو خشک کیا جاتا ہے تو اس میں موجود سارا پانی نکل جاتا ہے اور یہ اور زیادہ خشک نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ کا گلا اتنا خشک ہو جائے تو آپ بول نہیں سکتے۔ جیسا کہ داود نے لکھا اور میری زُبان میرے تالُو سے چِپک گئی پھر بھی داود اپنی تکلیف کے باوجود اپنی آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں زبُور 22:22 میں کہ 'مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔ جماعت میں تیری سِتایش کرُوں گا۔

جب میں نے یہ آیت پڑھی تو میرے دل میں ایک گہرا احساس بیدار ہوا۔ داود نے اپنی پریشانی میں بھی زمین پر اپنی موجودگی کا مقصد نہیں بھلایا۔ اس نے اپنے دکھ کے درمیان بھی خدا کی ستایش کو ترجیح دی۔ وہ جانتا تھا کہ مصیبت کے باوجود خدا کے جلال کے لیے جینا ہی اصل مقصد ہے۔ یہی ایمان اسے آگے بڑھنے کی قوت دیتا ہے۔

حال ہی میں میں نے اے۔ڈبلیو۔ ٹوزر کا ایک قول پڑھا، مسیحی وہ انسان ہے جو آسمان سے آیا ہے اور وقتی طور پر زمین پر رہ رہا ہے۔ اگر ہم آسمانی رویے کے ساتھ زندگی گزاریں تو ہم اپنی زمینی زندگی کو ہر وقت خدا کی محبت سنانے کے لیے استعمال کریں گے۔ یہ داود کے دل کی پکار تھی۔ اُس کی تھکن اور ضرورت کے بیچ وہ کہتا ہے زبُور 22: 19 میں لیکن تُو اَے خُداوند! دُور نہ رہ۔ اَے میرے چارہ ساز! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔

وہ اپنی زندگی کو لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ واہ۔ یہی تو ہمارے وجود کا مقصد ہے یہی خدا کے دل کی خواہش ہے۔ کیا آپ آج خدا کی خواہش کو اپنی خواہش بنانا چاہتے ہیں اور اپنی آواز اس کے لیے استعمال کریں گے لوگوں کو اُس سچائی کی ضرورت ہے جو آپ کے دل میں ہے تاکہ اُن کے دلوں میں موجود جھوٹ خاموش ہو جائے۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔