آپ کا خدا کے دل میں ایک خاص مقام ہے۔
گزشتہ ماہ میں نے اپنی زندگی کی ایک اہم سالگرہ منائی کئی ماہ پہلے ہی میں یہ سوچ رہی تھی کہ میں یہ دن کن لوگوں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں سچ کہوں تو میں صرف اُن لوگوں کے ساتھ جشن منانا چاہتی تھی جن سے میں محبت کرتی ہوں
جب میں نے اپنے خاص دن پر اپنے مہمانوں کو دیکھا تو میرے دل میں ایک خیال آیا. وہ سب آپس میں کتنے مختلف تھے. مگر یہ فرق کوئی معنی نہیں رکھتا تھا. کیونکہ سب کے لیے جگہ تھی. ہر ایک کا میرے دل میں ایک خاص مقام تھا.
کیا آپ اس بات کی مماثلت محسوس کرتے ہیں.
خدا کے دل میں آپ کے لیے ایک جگہ ہے جیسے آپ ہیں اپنی کمزوریوں اور خامیوں کے ساتھ کیا آپ اس بات سے واقف ہیں؟ چاہے آپ نے پچھلے برسوں میں خدا سے کنارہ کشی کیوں نہ کی ہو اس کے دل میں آپ کے لیے وہ جگہ اب بھی محفوظ ہے اُس دن میرے ایک مہمان نہیں آ سکے اور میں آپ سے کہہ سکتی ہوں کہ اُن کی کمی محسوس ہوئی اس بات نے مجھے اداس کر دیا کہ وہ وہاں نہیں تھے۔
یہی کچھ خدا کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ وہ بار بار آپ کو اپنی محبت دکھانے کے لیے اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے تاکہ آپ اُس کے ساتھ وقت گزاریں۔ مگر آپ شاید اُس کے لیے وقت نہیں نکال پاتے یا یوں محسوس کرتے ہیں کہ آپ اُس کے حضور آنے کے لائق نہیں اس لیے آپ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔ 'نوحہ 3 :22
خُدا آج آپ کو اپنی نیکی کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتا ہے آپ اس دعوت کا کیا جواب دیں گے۔ یہ فیصلہ میں آپ کے لیے نہیں کر سکتی مگر میں یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ جب آپ خُدا کے ساتھ وقت گزاریں گے تو ایک نئی زندگی پائیں گے۔
میں آپ کے ساتھ یہ دُعا کرنا چاہتی ہوں۔یسوع۔ میں اکثر تجھ سے بھاگ جاتی ہوں۔ میں ایسے فیصلے کرتی ہوں جو درست نہیں ہوتے۔ آج میں شعوری طور پر وہ جگہ لینا چاہتی ہوں جو تُو نے میرے لیے اپنے دل میں رکھی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہر فیصلہ اس یقین کے ساتھ کروں کہ میں خُدا کی اولاد ہوں۔ کہ میں چنی گئی اور قیمتی ہوں۔ تیری محبت کا شکریہ۔ آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا