• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 29 مارچ 2026

خدا آپ کو معاف کرنا چاہتا ہے

اشاعت کی تاریخ 29 مارچ 2026

کل رات جب میں گھر واپس جا رہی تھی تو میں نے ویسے ڈرائیو نہیں کیا جیسا کہ مجھے ڈرائیونگ اسکول میں سکھایا گیا تھا.یہ خیال مجھے اندر تک پریشان کر رہا تھا. میرا دل ملامت کر رہا تھا کیونکہ میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ میں ہمیشہ درست طریقے سے گاڑی چلاؤں.مگر اُس رات میں بہت تھکی ہوئی تھی. دیر بھی ہو رہی تھی. اور ایک اچانک ملاقات نے میرے دل میں دباؤ پیدا کر دیا تھا. یہاں تک کہ میں اُس لمحے کی اصل اہمیت سے بے خبر ہو گئی.

کیا آپ بھی کبھی ایسی صورتحال میں رہے ہیں

اگلی صبح وہ برا احساس اب بھی میرے دل میں تھا۔ اس نے تو مجھے خدا کے حضور وقت گزارنے سے بھی روکنے کی کوشش کی کیونکہ میرے ذہن میں یہ خیال آ رہا تھا کہ خدا مجھ سے واقعی ناراض ہے۔ میں جانتی ہوں کہ اس سے کہیں زیادہ بڑی غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ مگر یہ واقعہ مجھے ایسے پریشان کر رہا تھا جیسے جوتے میں ایک چھوٹا سا کنکر۔

کیا آپ کے دل میں بھی کچھ ایسی فکریں ہیں جو آپ پر بوجھ بنی ہوئی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ایسا کچھ کیا ہے جس سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ خدا سے دور ہو گئے ہیں۔ کیا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ خدا کے سامنے آنے کے لائق نہیں ہیں۔

خدا کے نزدیک سچائی بہت اہم ہے۔ وہ ویسے بھی سب کچھ دیکھتا ہے۔ اس لیے جب آپ اپنی کمزوری کے ساتھ اس کے پاس جاتے ہیں تو آپ درست فیصلہ کرتے ہیں۔ اور آپ خدا کی محبت میں محفوظ ہیں۔

'کیونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔ نہ فرِشتے نہ حُکُومتیں۔ نہ حال کی نہ اِستِقبال کی چِیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اَور مخلُوق۔'

رومیوں 8: 38-39

خدا کی محبت سے آپ کو کچھ بھی جُدا نہیں کر سکتا۔ کیوں نہ آپ ابھی دعا کے ذریعے اس کے پاس دوڑ کر جائیں۔

اے باپ۔ میرا دل اپنی خطا کے بوجھ سے دبا ہوا ہے۔ مگر میں اس بوجھ کے ساتھ تیرے حضور آتی ہوں اور تیری معافی مانگتی ہوں۔ مجھے پھر سے وہ ہلکا پن اور خوشی عطا کر اور آج کے دن مجھے برکت دے۔ تیری ناقابلِ بیان محبت کے لیے تیرا شکر ہو۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔