• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 27 مارچ 2026

یہ دن یہ ہفتہ خدا کا ہے

اشاعت کی تاریخ 27 مارچ 2026

میں نے ایک نیا معمول شروع کیا ہے۔ سننا چاہیں گے۔ اب میں صبح جاگتے ہی سب سے پہلے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دعا کرتی ہوں۔ شاید آپ سوچیں یہ تو بہت مقدس لگتا ہے۔ مگر اصل میں ایسا نہیں ہے۔ جاگتے ہی دل چاہتا ہے تھوڑا اور سو لوں یا موبائل دیکھ لوں کہ کیا نیا ہے۔ دماغ میں دن کے سارے کام آنے لگتے ہیں۔ تب مجھے سوچنا پڑتا ہے کہ سب سے پہلا قدم کیا ہونا چاہیے۔ خدا کے حضور جانا یا باقی سب کچھ۔

جب میں جاگتی ہوں تو پہلا قدم جو اُٹھاتی ہوں وہ بستر سے زمین پر نہیں بلکہ گھٹنوں پر گر کر آسمان کی طرف ہوتا ہے۔ گھٹنوں کے بل گرنے سے بہتر گرنا کوئی نہیں۔ یہ لمحہ میرے لیے بہت قیمتی ہو گیا ہے

اُٹھنے سے پہلے میں اُس کو دیکھنا چاہتی ہوں جو میرے سامنے کھڑا ہے۔چلنے سے پہلے میں اُسے یاد کرنا چاہتی ہوں جو میرے آگے چلتا ہے۔کامیاب ہونے سے پہلے میں اُس کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں جس نے میرے لیے فتح پائی۔فکر کرنے سے پہلے میں اُس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں جو میری فکر کرتا ہے۔اکیلا محسوس کرنے سے پہلے میں اُسے یاد کرنا چاہتی ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔اُٹھنے سے پہلے میں خود کو چھوٹا کرنا چاہتی ہوں تاکہ اپنے عظیم خدا کو یاد رکھ سکوں۔

دل کی گہرائی سے میری دعا ہے اے آسمانی باپ جب تُو آج دنیا پر نظر کرے تو مجھے دیکھ کر تیرے چہرے پر خوشی جھلکے۔

یہ عادت میرے لیے قیمتی بن گئی ہے جو مجھے ہر روز اُس سچائی کی یاد دلاتی ہے جو نحمیاہ کی کتاب میں لکھی ہے

نحمیاہ 8: 10 آج کا دِن ہمارے خُداوند کے لِئے مُقدّس ہے اور تُم اُداس مت ہو کیونکہ خُداوند کی شادمانی تُمہاری پناہ گاہ ہے۔

آپ کو اداس ہونے کی ضرورت نہیں یہ دن ہمارے عظیم خدا کا ہے اور وہ خوش ہوتا ہے جب ہم اس کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔