آپ خدا کو کیوں تلاش کرتے ہیں
اصولاً جب ہم کسی چیز یا کسی شخص کو تلاش کرتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہمیں اُس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے. میرا ایمان ہے کہ ہر انسان کے اندر فطری طور پر بڑھنے اور کامیاب ہونے کی خواہش رکھی گئی ہے. اسی لیے وہ تلاش میں رہتا ہے.
-
اپنے ہمسفر کو.
-
ہر قیمت پر خوشی کو.
-
کسی مسئلے کے حل کو.
-
ترقی کے لیے درست خیال کو.
تاہم تلاش کرنا ہمیشہ پانے کے مترادف نہیں ہوتا۔ افسوس کی بات ہے کہ کبھی کبھی ہم درست طریقے سے تلاش نہیں کرتے۔ درست چیزیں یا درست لوگ درست جگہ یا درست طریقے سے نہیں ڈھونڈتے۔ اسی لیے بہت سے لوگ مایوسی کے ساتھ یہ سوچنے لگتے ہیں کہ جتنا زیادہ تلاش کرو گے اتنا ہی کم پاؤ گے۔
خدا کے ساتھ معاملہ بالکل مختلف ہوتا ہے. یہاں یہ اصول اُلٹ جاتا ہے.
'اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔ 'یرمیاہ 29: 13
درحقیقت اگر آپ خدا کو تلاش کریں تو وہ آپ پر ظاہر ہو جاتا ہے۔ جتنا آپ اس کے قریب آئیں گے اتنا ہی وہ آپ کے قریب آئے گا۔ (دیکھیے بائبل یعقوب 4 :8
وہ چاہتا ہے کہ آپ اسے پائیں۔ وہ اپنے لاجواب پیار اور اُس منصوبے کو ظاہر کرے گا جو اُس نے آپ کی زندگی کے لیے بنایا ہے۔ آپ جان لیں گے کہ جس چیز کی آپ تلاش کر رہے ہیں وہ سب کچھ اُسی میں ہے۔ اُس کے پاس جواب ہے کیونکہ وہ خود جواب ہے۔
اپنی انسانی سمجھ سے آگے دیکھیں اور خدا کی گہری قریبی اور منفرد پہچان کے لیے تلاش میں نکلیں۔ اپنے ایمان کو عمل میں لائیں۔ اُدھے ہر چیز سے بڑھ کر تلاش کریں۔ آپ کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔
میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آج میرے ساتھ دُعا کریں۔اَے خُداوند میں سمجھتا ہوں کہ تیری حضوری کو تلاش کرنا کتنا اہم ہے۔ یہی میری خواہش ہے۔ میں ثابت قدم رہنا چاہتا ہوں اور تجھے ڈھونڈتا رہنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ میری روزمرہ کی عادت بن جائے۔ مجھے اپنے پیار کی گہرائیاں اور وہ کامل منصوبے دکھا جو تُو نے میرے لیے بنائے ہیں۔ یسوع کے نام میں آمین۔
ٓاپ ایک معجزہ ہیں
ایرک