یہ اصل میں کیسے ہوتا ہے؟
میں چاہتی ہوں کہ خدا کو زیادہ جانوں اور اُس کے ساتھ زیادہ وقت گزاروں. لیکن اکثر سمجھ نہیں آتا کہ کہاں سے آغاز کروں. کبھی بائبل کھولتی ہوں تو دل خالی سا محسوس ہوتا ہے. دعا کرتی ہوں تو کوئی جواب نہیں ملتا. جیسے سب کچھ خاموش ہو گیا ہو.
شاید آپ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہوں. حقیقت یہ ہے کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے. جب زندگی کی مصروف دوڑ میں میں بس جلدی سے بائبل کھول لیتی ہوں یا دعا کے چند لفظ کہہ دیتی ہوں. مگر دل اُس میں پوری طرح شامل نہیں ہوتا.
میں جانتی ہوں کہ ہماری زندگی مصروف کاموں سے بھری ہوئی ہے۔ مگر انہی مصروفیات کے درمیان بھی ہم اپنے خاموش وقت کو ایک منصوبے کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔
-
بائبل کی وہ کتاب چنیں جو اس وقت آپ کی دلچسپی کا باعث ہے۔ شاید آپ نے حال ہی میں کوئی واعظ سنا ہو جس کی ایک آیت نے آپ کے دل کو چھوا ہو تو پوری کتاب پر نظر ڈالیں۔
-
ایک حصہ پڑھیں چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو مگر توجہ سے پڑھیں۔ اگلے دن اگلا چھوٹا سا حصہ پڑھیں۔ اسی کتاب میں قائم رہیں اور اسے مکمل پڑھیں تب آپ دیکھیں گے کہ اس کے سیاق و سباق میں کتنی قدرت اور تاثیر ہے۔
-
ہر آیت کا موازنہ براہِ راست بائبل کے دوسرے تراجم سے کریں۔
-
اپنے آپ کو اُن لوگوں کی جگہ رکھیں جن کا ذکر اس میں ہے۔ مثال کے طور پر شاگردوں کی جگہ خود کو رکھ کر سوچیں کیا میں بھی ایسا ہی ردعمل ظاہر کرتا یا کرتی یا یہ کہ اگر یہ واقعہ آج پیش آتا تو کیسا ہوتا۔
یہ سب کرنا مشکل نہیں لگتا ہا ں نا؟
لیکن ان میں سے کوئی بات ناممکن نہیں لگتی. اگر آپ اپنی روزمرہ زندگی میں یہ چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھانا شروع کریں اور اُن پر عمل کرتے رہیں تو آپ ضرور اپنی زندگی میں ایک حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے.
کیونکہ خدا کی طرف اٹھایا گیا ایک چھوٹا سا قدم بھی آپ کو بہت آگے بڑھا دیتا ہے۔
میں دعا کروں گی کہ جب آپ یہ چھوٹے چھوٹے مگر ممکن قدم اٹھائیں تو خدا آپ پر اپنی حضوری کو ایک بالکل نئے اور شاندار انداز میں ظاہر کرے۔کیونکہ جیسے لکھا ہے'فلپیوں 1: 6 میں کہ 'اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا۔
آپ ایک معجزہ ہیں.
ڈیبورا