دن کا آغاز سب سے قدیم پیغام سے کریں.
جب آپ صبح نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو سب سے پہلا کام کیا کرتے ہیں. میں سچ جاننا چاہتی ہوں. میں خود بھی سب سے پہلے اپنا فون دیکھتی ہوں. وہ پہلے ہی میرے ہاتھ میں ہوتا ہے تاکہ میں الارم بند کر سکوں. اور پھر میں فوراً رات بھر میں آئے ہوئے تمام پیغامات دیکھنے لگتی ہوں.ذرا سوچیے ہم جاگتے ہی اتنی جلدی میں کیوں ہوتے ہیں کہ فوراً وہ پیغامات پڑھ لیں یا وائس میسج سن لیں. کیا واقعی ضروری ہے کہ آنکھ کھلتے ہی ہم دنیا سے رابطہ کریں. سچ تو یہ ہے کہ وہ پیغامات ساری رات آپ کے فون میں موجود رہے. کچھ بھی نہیں بدلا. دنیا ویسے ہی چلتی رہی چاہے آپ نے انہیں دیکھا یا نہیں.
اس لیے وہ پیغامات کچھ دیر کے لیے وہیں رہ سکتے ہیں. آپ چاہیں تو اُنہیں بعد میں بھی دیکھ سکتے ہیں. مگر اس قیمتی لمحے میں جہاں آپ ہیں وہیں خدا کو تلاش کریں. یاد رکھیں اصل زندگی تب شروع ہوتی ہے جب آپ صبح کے پہلے لمحات میں خدا کو ڈھونڈتے ہیں.
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں خدا کو کیسے تلاش کروں؟
یہ بہت آسان ہے. جیسے آپ کسی کا بھیجا ہوا پیغام پڑھتے ہیں. ویسے ہی خدا نے بھی آپ کے لیے ایک پیغام بھیجا ہے جو آپ کلامِ مقدس میں پڑھ سکتے ہیں. وہاں لکھا ہے. 2 تیمتھیس 3: 16 'ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راست بازی میں تربِیّت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔
کیا یہ وہ آغاز نہیں جو آپ کے دن کو حقیقی قوت دے. آج کی دنیا اسے توانائی حاصل کرنا کہتی ہے مگر دراصل یہ وہ قدرت ہے جو خدا کی حضوری سے آتی ہے. خدا ہمیشہ اپنے لوگوں سے پہلے جاگتا ہے تاکہ اُن سے ہمکلام ہو.
اور پھر جب آپ کو کوئی پیغام ملتا ہے تو آپ جواب دیتے ہیں۔ اسی طرح صبح جب آپ بیدار ہوں تو خدا کے کلام کو سنیں کیونکہ وہ آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ پھر اُس کے حضور دعا میں جواب دیں۔ اُس سے بات کریں جیسے ایک فرزند اپنے باپ سے بات کرتا ہے۔ یہی حقیقی شروعات ہے جو دن بھر آپ کو اُس کی قوت میں قائم رکھتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ آپ کی دعا آج آپ کے احساسات کو بدل سکتی ہے۔
اگلے دنوں کا آغاز ایک نئے انداز میں کیجیے۔ اپنے فون پر نئے پیغامات پڑھنے سے پہلے اُس قدیم ترین پیغام کی طرف متوجہ ہوں جو آپ کو ملا ہے۔ خدا کا کلام۔ کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ آپ کے مسائل آنے سے پہلے ہی وہ آپ کو اپنی مدد عطا کرے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا