• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 12 مارچ 2026

آپ خُدا کا جواب ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 12 مارچ 2026

ہر روز مجھے آج کا معجزہ کی بے شمار گواہیاں ملتی ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ خدا نے اُنہیں کیسے اُٹھایا اور بحال کیا۔ یہ میرے لیے ایک قیمتی تحفہ اور عظیم اعزاز ہے کہ خدا ایک سادہ روزانہ ای میل کے وسیلہ سے اتنے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ ساری تمجید اُسی کی ہو۔

یقینی بات یہ ہے کہ خدا اکثر لوگوں کو استعمال کرتا ہے تاکہ دوسروں کے لیے برکت بن سکیں۔ آخرکار ہم مسیح کا بدن ہیں۔ور کلا م میں لکھا ہے ،اِسی طرح تُم مِل کر مسِیح کا بدن ہو اور فرداً فرداً اعضا ہو۔ '1 کرنتھیوں 12 : 27اور میرا یقین ہے کہ خدا کے فرزند ہونے کے ناتے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اُس کی محبت ظاہر کریں۔ یہ ہم پر ہے کہ ہم اپنے دوست کو حوصلہ دینے کے لیے ایک چھوٹا سا پیغام بھیجیں۔ یا اُس پڑوسی کی مدد کریں جسے اس کی ضرورت ہے۔اور کلا م میں لکھا ہے اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر اور اپنے پڑوسی سے اپنی مانِند مُحبّت رکھ۔متی 19 :19

میں نے ’’آج کا معجزہ‘‘ کے ایک پڑھنے والے کی یہ گواہی پڑھی۔ ایک پیغام میں لکھا تھا کہ خدا کسی کی زندگی میں آپ کو استعمال کرے گا۔ اور واقعی اگلے ہی دن مجھے ایک ایسی دوست کا فون آیا جس سے دو سال سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ اسے کسی اَنجانی قوت نے مجھے فون کرنے پر مائل کیا۔ وہ طلاق کے دہانے پر تھی۔ بالکل مایوس تھی۔ یہاں تک کہ خودکشی کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ اُس دن میں نے اُس کے لیے دعا کی۔ اُسے دِلاسا دیا اور اُس کی خاطر خدا سے فریاد کی۔ تب سے اُس کی شادی بحال ہو گئی ہے۔

چونکہ یسوع کے قیمتی لہو نے آپ کو چھڑایا ہے اور وہ آپ کے اندر زندہ ہے اس لیے خدا آپ کو دوسروں کی زندگیوں میں استعمال کر سکتا ہے تاکہ آپ اُن کے لیے برکت بنیں اور اُن کی ضرورتوں کا جواب لائیں یعنی یسوع کو پہنچائیں۔ اب میرے ساتھ یہ دعا کیجیے۔

 اے خُداوند۔ میں یہ چُنتا ہوں کہ جیسے تُو محبت کرتا ہے ویسے ہی محبت کروں۔ میں وہ برتن بنوں جسے تُو دوسروں کے لیے برکت کا وسیلہ بنائے۔ اے خُداوند۔ مجھے استعمال کر تاکہ میں دوسروں کو برکت دوں۔ اُنہیں دِلاسا دوں اور اُٹھاؤں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آپ ایک معجز ہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔