• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 11 مارچ 2026

کیا ہو اگر آپ دوسروں پر اُس کی محبت ظاہر کریں؟

اشاعت کی تاریخ 11 مارچ 2026

 آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ یہ خُوبصورت دعا کریں جو مریم آج کا معجزہ پڑھنے والی نے مجھے بھیجی ہے۔اَے خُداوند اس نئے دن کی خاموشی میں میں تیرے حضور آتی ہوں تاکہ تُجھ سے سلامتی حکمت اور قوت مانگوں۔

 آج میری خواہش ہے کہ میں دُنیا کو اُن آنکھوں سے دیکھوں جو محبت کی روشنی سے چمک رہی ہوں۔میں سمجھدار نرم دل اور دانا بنوں۔تیرے بچوں کو اُن کے ظاہری رُوپ سے نہیں بلکہ ویسے ہی دیکھوں جیسے تُو اُنہیں دیکھتا ہے۔میرے کانوں کو ہر غیبت سے بند رکھ۔میری زبان کو ہر بُرائی سے بچا۔میرے دل میں صرف برکت کے خیالات رہیں۔میں اتنی مہربان اور خوشی سے معمور رہوں کہ جو بھی میرے قریب آئے وہ تیری حضوری کو محسوس کرے۔اَے خُداوند مجھے اپنی خوبصورتی سے مُلبّس کر تاکہ میں سارا دن تجھے ظاہر کر سکوں۔ آمین۔

میں دعا کرتا ہوں کہ آج آپ کا دن بہت خُوبصورت گزرے۔خُدا آپ کی زندگی کو استعمال کرے تاکہ آپ کے وسیلے سے اُس کی محبت اور مہربانی دوسروں پر ظاہر ہو۔

آپ ایک معجزہ ہیں

 ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔