• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 9 مارچ 2026

آپ خُدا کی محبت دکھانے کے لیے پیدا ہوئے ہیں

اشاعت کی تاریخ 9 مارچ 2026

آپ کا ہر قدم اور ہر دن آپ کو خدا کے قریب لا رہا ہے۔کیا ہو اگر یہ بڑھوتری صرف آپ کے لیے نہیں بلکہ اس لیے ہو کہ خدا آپ کے وسیلہ سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی بدلنا چاہتا ہو۔جیسا کہ لکھا ہے یسعیاہ  6:  8 'اُس وقت مَیں نے خُداوند کی آواز سُنی جِس نے فرمایا مَیں کِس کو بھیجُوں اور ہماری طرف سے کَون جائے گا؟ تب مَیں نے عرض کی مَیں حاضِر ہُوں مُجھے بھیج۔ '

خدا آپ کو تھوڑا تھوڑا کر کے تراش رہا ہے اور بدل رہا ہے۔ وہ آپ کو اپنا کلام اور وعدے دیتا ہے۔ آپ کو اس نے اپنے جلال کے لیے چن لیا ہے تاکہ آپ اپنی زندگی اُس کے حضور وقف کر کے دوسروں کے لیے برکت کا وسیلہ بنیں۔وہ آپ کی زندگی میں اپنا فضل۔ حکمت۔ اور قوت انڈیل رہا ہے تاکہ آپ محبت کے ایلچی بنیں۔ جہاں بھی ہوں برکت کا باعث ٹھہریں۔

آپ اُس کی روح سے معمور ہیں اور اُس کی زندگی سے بھرے ہوئے ہیں تاکہ آپ تبدیلی لا سکیں۔ فرق   پیدا کر سکیں۔ اور اپنے آس پاس اُس کی محبت بانٹ سکیں۔ یاد رکھیں یسوع دنیا کا نور ہے۔ اور آپ وہ ہیں جو اُس کے نور کو دنیا میں چمکاتے ہیں۔میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ آگے بڑھیں۔ اس مقصد کے ساتھ بڑھیں کہ آپ دوسروں کی زندگیوں میں روشنی اور بھلائی لائیں۔میرے ساتھ یہ دعا کریں۔

اے خداوند میں جانتا ہوں کہ میری حقیقی پہچان تجھ میں ہے۔ میں تیرا ہوں اور تُو ہی اپنی مرضی کے مطابق مجھے سنوارتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تجھ سے زیادہ پا سکوں تاکہ دوسروں کے لیے برکت بن سکوں۔اے خداوند مجھے اپنے ہاتھوں میں لے اور اپنی محبت ظاہر کرنے کا وسیلہ بنا۔یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔