• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 8 مارچ 2026

آپ کی زندگی اہم ہے۔

اشاعت کی تاریخ 8 مارچ 2026

آج کے دن کا آغاز ہم زبور کی اس آیت سے کر یں گے زبور 139: 15-16

"جب مَیں پوشِیدگی میں بن رہا تھا اور زمِین کے اسفل میں عجِیب طَور سے مُرتّب ہو رہا تھا تو میرا قالِب تُجھ سے چِھپا نہ تھا۔ تیری آنکھوں نے میرے بے ترتِیب مادّے کو دیکھا اور جو ایّام میرے لِئے مقرّر تھے وہ سب تیری کِتاب میں لِکھے تھے۔ جب کہ ایک بھی وجُود میں نہ آیا تھا۔ "

کسی انسان کی زندگی کو پرکھنے کا اصل پیمانہ کیا ہونا چاہیے؟ کس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اہم ہے اور دوسرا نہیں؟ دنیا نے اپنے معیار خود بنا رکھے ہیں۔ تعلیم کا درجہ۔ معاشرتی حیثیت۔ کامیابی اور مقام۔مگر خدا کے نزدیک  پیمانہ بالکل مختلف ہے۔ خدا آپ کی زندگی کا مصنف ہے۔ اُس نے خود فیصلہ کیا کہ آپ کو بنائے اور آپ سے محبت کرے۔اس لیے آپ حادثاتی طور پر نہیں ہیں۔ آپ کی زندگی قیمتی ہے کیونکہ یہ خود خدا کا انتخاب ہے۔

اگر کائنات کا مالک اعلان کرتا ہے کہ آپ کی زندگی قیمتی ہے تو کون اُس کی بات کو جھٹلا سکتا ہے؟ اُس جھوٹے خیال کو مت سنیے جو یہ کہتا ہے کہ دنیا آپ کے بغیر بہتر ہے۔ یہ سچ نہیں ہے۔

آپ اپنے خاندان اپنے دوستوں اور اپنے ساتھیوں کے لیے برکت ہیں۔ آپ وہ وسیلہ ہیں جس کے ذریعے خُداوند اُن کی زندگیوں اور دِلوں میں کام کرنا چاہتا ہے۔

آپ خُدا کا انتخاب ہیں اور آپ کی زندگی قیمتی ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایر ک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔