اس ہفتے کسی کے لیے معجزہ بنیں۔
میں آپ کے ساتھ ایک کہانی شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ایک ننھی بچی کے بارے میں ہے جو اپنی بڑی بہن کے لیے ایک ہار خریدنے کی خاطر دکان میں جاتی ہے۔
ان کی ماں کا انتقال ہو گیا اور یہ بچی چاہتی ہے کہ اپنی بہن کو خوش کرے اور دوبارہ اس کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھے۔ لیکن اس بچی کے پاس صرف چند سکے ہیں۔ پھر بھی دکاندار اس کو ہار دینے پر راضی ہو جاتا ہے۔
میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کہانی میرے دل کو کیوں چھو لیتی ہے۔
-
کیونکہ خدا اُن بچوں سے اور اُن لوگوں سے جو ان کی مانند سادہ دل رکھتے ہیں بہت محبت کرتا ہے۔یسوع نے فرمایا۔متّی 19 : 14 میں کہ بچّوں کو میرے پاس آنے دو اور اُنہیں منع نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہےایک سادہ اور بچے سا ایمان رکھنا ہی باپ کے دل کو چھو لیتا ہے۔
-
ہر چیز ایک تحفہ اور فضل ہے۔ ہم کسی چیز کے مستحق نہیں ہیں لیکن خدا،ہمارا باپ ہماری تمام ضروریات پوری کرنا چاہتا ہے۔ بائبل میں کہا گیا ہے 'فِلِپّیوں 4 : 19 میں کہ 'میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرےگا آمین !اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ خدا آپ کی تمام ضروریات پوری کرے گا۔
سخاوت وہ کنجی ہے جو برکت کے دروازے کھولتی ہے ,بچی نے اپنے چند سکے دیے۔ دکاندار نے اپنا قیمتی ہار اُسے دے دیااور بہن نے چھوٹی بہن کا خیال رکھا واہ ! کتنا خوبصورت یہ منظر ہے جب دل محبت سے بھرا ہو اوردینے میں خوشی محسوس کرے تو خدا بھی ایسے دلوں کو پسند کرتا ہے اور اپنی برکتوں سے اُنہیں بھر دیتا ہے۔
جیسا کہ لکھا ہے۔ ۱-تِیمُتھِیُس 6: 18میں کہ ،اور نیکی کریں اور اچھّے کاموں میں دَولت مند بنیں اور سخاوت پر تیّار اور اِمداد پر مُستعِد ہوں۔
اس ننھی بچی کی مانند ہم بھی دوسروں کی زندگیوں میں معجزہ بن سکتے ہیں۔ آپ کے ذریعے کوئی دوبارہ اُمید اور مسکراہٹ پا سکتا ہے۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اس ہفتے آپ کسی کے لیے معجزہ بن جائیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک