• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 6 مارچ 2026

جی پی ایس پر نہیں بلکہ خدا پر بھروسہ کریں۔

اشاعت کی تاریخ 6 مارچ 2026

 میں اولڈن برگ(Oldenburg) میں خواتین کے ایک شاندار پروگرام سے واپس آ رہی تھی تو میرا بھائی لمبا سفر کر کے گھر جا رہا تھا۔ راستے میں اُس نے مجھے فون کیا اور کہا۔ ڈیبورا  وہاں  ایک نشان لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا اب یہاں سے جی پی ایس کی ہدایت پر نہ چلیں۔ کیا تم نے کبھی ایسا نشان دیکھا ہے؟

اور اُس لمحے میں نے چاہا کہ کاش ہمیں زندگی میں کبھی کبھی ایسا صاف نشان نظر آتا۔ تاکہ ہمیں معلوم ہوتا کہ کب شک ہمیں بہکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ شک جو ہمیں یہ یقین دلانے لگتا ہے کہ خدا ہمیں بھول گیا ہے۔ اور ہم اب اُس کی پیروی نہ کریں۔

جب ہمیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ اُس کی نظر ہم پر ہے تو ہم جلد ہی اُس راہ سے ہٹ جاتے ہیں جس پر ہم برسوں وفاداری سے چلتے آئے ہیں۔مثال کے طور پر ہم وہ فلمیں دیکھ سکتے ہیں جو ہم کبھی نہ دیکھتے اگر ہمیں محسوس ہوتا کہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔ ہم دوسروں کی برائیاں کر سکتے ہیں۔ شاید اُن میں خامیاں ہوں لیکن جب ہم خُدا کو محسوس نہیں کرتے تو ہمیں دوسروں کی مدد کرنے یا اُن کے ساتھ بھلائی کرنے کا دل بھی نہیں چاہتا۔

آپ سمجھ رہے ہیں نا؟

سچ یہ ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں ہم اکثر ایسے لمحوں سے گزرتے ہیں جب ہم خدا کی حضوری کو محسوس نہیں کر پاتے۔ اور انہی لمحوں میں ہم کسی ایسے فیصلے کے قریب ہوتے ہیں جو خدا پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنی سمجھ پر مبنی ہوتا ہے۔ کیا آپ آج یہ فیصلہ کرنا چاہیں گے کہ آپ خدا پر بھروسہ کرتے رہیں گے چاہے اُس کی حضوری آپ کو محسوس نہ بھی ہو کیونکہ وہ پھر بھی آپ کے قریب ہے۔

میرا بھائی بات جاری رکھتے ہوئے بولا۔ اس نشان کے باوجود جس پر لکھا تھا کہ یہاں سے جی پی ایس کا اِستعمال نہ کرو۔ میں پھر بھی سیدھا آگے بڑھ گیا۔ مجھے کچھ دیر آہستہ چلنا پڑا مگر بعد میں راستہ صاف ہو گیا اور سارا راستہ میرا اپنا لگنے لگا۔ایسا ہی تو ہمارے ایمان کے سفر میں ہوتا ہے۔ شک کے لمحات ضرور آتے ہیں مگر اگر ہم تھوڑا ٹھہر کر بھی خدا پر بھروسہ رکھتے رہیں تو وہ خود ہمیں صاف راستہ دکھاتا ہے۔

کیونکہ شک آتا جاتا رہتا ہے مگر خدا کی محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے اور وہ ہمیشہ ہماری بھلائی کے لیے کام کرتا ہے۔یہی وہ ایمان ہے جس کی تعریف خود یسوع نے کی جب فرمایا۔یوحنا 20:  29 'یِسُوعؔ نے اُس سے کہا تُو تو مُجھے دیکھ کر اِیمان لایا ہے۔ مُبارک وہ ہیں جو بغَیر دیکھے اِیمان لائے۔ '

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔