• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 5 مارچ 2026

مجھے کس نے چھوا۔

اشاعت کی تاریخ 5 مارچ 2026

میں ایک باپ ہونے کے ناطے بے بس ہوں۔ایک نہایت کامیاب شخص کے یہ الفاظ جس نے ابھی ایک شاندار تقریر ختم کی تھی میرے دل پر گہرے اثر چھوڑ گئے۔اس بہت ہی تھکا دینے والے دن کے بعد جب میں خوشی سے اپنا سوپ پی رہی تھی تو ہنستے ہوئے میں نے کہا تمہیں یقین کرنا مشکل ہوگا کہ میں کبھی انوریکسیا(anorexia بھوک کی کمی )کا شکار تھی اور زندگی گزارنے کا دل نہیں کرتا تھا۔

اُسی لمحے وہ شخص جو سارا دن بڑے پیشہ ورانہ انداز میں کام کر رہا تھا اچانک ٹوٹ سا گیا۔ اس نے کہا۔ میری دونوں بیٹیاں انوریکسیا کا شکار ہیں اور میں ایک باپ ہونے کے ناطے کچھ نہیں کر سکتا۔ میں فوراً اپنی زندگی کی یادوں میں واپس چلی گئی۔ اُس وقت میرے والد کے پاس وہ ظاہری مالی حیثیت نہیں تھی جو اس کامیاب شخص کے پاس تھی۔ میرے والد کے پاس ایک ایسا سہارا تھا جو نظر نہیں آتا تھا مگر حقیقت میں بہت مضبوط تھا۔

بہت سے لوگوں کے پاس کسی نہ کسی قسم کا سہارا ہوتا ہے۔ مگر آپ کو ایک ایسے سہارے یا لنگر کی ضرورت ہے جو حقیقت میں آپ کو تھامے رکھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج میرے لیے یہ سوال بہت اہم ہے۔ کیا آپ کے پاس وہ لنگر ہے جو سچ مچ آپ کو سنبھالے رکھے۔

ہم بائبل میں پڑھتے ہیں کہ ایک عورت بارہ برس سے خون بہنے کی بیماری میں مبتلا تھی۔جیسا ہم بائبل میں لُوقا 8: 43 میں لکھا ہے ایک عورت جس کے بارہ برس سے خون جاری تھا۔مگر اُس کی اُمید دوائی نہیں بلکہ یسوع تھا۔ اسی ایمان کے ساتھ وہ پیچھے سے آ کر اُس کی پوشاک کے کنارے کو چُھو گئی۔ اور جیسے ہی اُس نے ایسا کیا فوراً اُس کا خون بہنا بند ہو گیا۔ جیسا کہ 'لُوقا 8: 44 میں لکھا ہے۔ اُس کے پِیچھے آ کر اُس کی پوشاک کا کنارہ چُھؤا اور اُسی دَم اُس کا خُون بہنا بند ہو گیا۔

یسوع نے پوچھا کہ کس نے مجھے چُھؤا۔ سب نے انکار کیا تو پطرس اور اُس کے ساتھیوں نے کہا۔ اے استاد لوگ تو تجھ پر گِرے پڑتے ہیں اور تجھے دباتے ہیں۔ 'لُوقا 8: 45 مگر یسوع نے فرمایا۔ نہیں کسی نے مجھے چُھؤا ہے کیونکہ میں نے محسوس کیا کہ قوت مجھ سے نکلی ہے۔ جیسا کہ لُوقا 8 46میں لکھا ہے

آج میں چاہتی ہوں کہ اس واقعہ کے وسیلہ سے آپ کو یاد دلاؤں کہ اگر آپ نے ہمت چھوڑ دی ہے تو ابھی ہار ماننے کا وقت نہیں۔ وہی قدرت جو یسوع سے نکلی تھی جب اُس عورت نے اُسے چُھؤا تھا وہی قدرت آج بھی زندہ ہے۔ جب آپ ایمان کے ساتھ اُسے چُھوتے ہیں تو وہی قدرت آپ کے زخم کو بھی معجزہ بنا سکتی ہے۔

آپ پُر یقین رہ سکتے ہیں۔ جب یسوع آپ کی اُمید اور لنگر ہے تو آپ کو ڈگمگانے کی ضرورت نہیں۔ آپ بے بس نہیں کیونکہ یسوع ہی وہ قدرت ہے جو آپ کو ہر حال میں سنبھالے رکھے گا۔آج اُس کو چھوئیں۔ دعا کے وسیلہ سے اُس کے ساتھ جُڑ جائیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔