خدا آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہے
کون سے الفاظ نے آپ اور آپ کے خواب کو کمزور کر دیا؟
میں یہ بات اس لیے پوچھ رہی ہوں کیونکہ میں خود بھی اس تجربے سے گزری ہوں کئی سال پہلے ایسا ہوا کہ میں اپنے گیت پیش کرنے کے لیے برلن گئی اور ریکارڈنگ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملی۔ مگر ان کا جواب میرے لیے بہت مایوس کن تھا۔ انہوں نے کہا اچھا تو ہے مگر آپ کو کوئی اصل نوکری کرنی چاہیے۔ موسیقی آپ کے لیے نہیں ہے۔
اس جواب نے مجھے بار بار ہلا کر رکھ دیا۔ میرے اندر ایک مسلسل جدوجہد چلتی رہی۔ اُس احساس کے درمیان جو میرے دل کی گہرائی میں تھا اور اُس کے درمیان جو خدا نے میرے اندر رکھا تھا یعنی میرا توڑا اور اُس کا وعدہ جو اس نے یرمیاہ 31 :17' میں کیا ہے کہ اور خُداوند فرماتا ہے تیری عاقِبت کی بابت اُمّید ہے
مگر میرا پروڈیوسر ان منفی باتوں سے بالکل متاثر نہیں ہوا اور یہ بات مجھے بہت حیران کر گئی۔ وہ بار بار کہتا رہا۔ ڈیبورا لگی رہو ہمت نہ ہارو۔ تم دیکھو گی کہ تم اُن لوگوں سے زیادہ دیر تک قائم رہو گی جو ریکارڈ کمپنی میں فیصلے کرتے ہیں۔ اُن کے عہدے ہمیشہ نہیں رہیں گے وہ کل کو بدل بھی سکتے ہیں مگر خدا کا جو منصوبہ تمہارے لیے ہے وہ یقینی ہے۔کیونکہ خدا کا کلام کہتا ہے۔'امثال 13 : 4'سُست آدمی آرزُو کرتا ہے پر کُچھ نہیں پاتا لیکن مِحنتی کی جان فربہ ہو گی۔
میں کیا کہوں۔ اب برسوں بعد سب کچھ بالکل ویسا ہی ہوا جیسا میرے پروڈیوسر نے کہا تھا۔ اگر میں نے ریکارڈ کمپنی پر بھروسہ کیا ہوتا تو میں کب کی ہار مان چکی ہوتی۔ مگر میں نے اپنے خدا اور اس کے کلام پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور تب میں نے اُس سچائی کو اپنی زندگی میں ہوتے دیکھا جس کا ذکر'امثال 12: 3 میں ہے لیکن صادِقوں کی جڑ کو کبھی جُنبِش نہ ہو گی۔
آج میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ خدا نے آپ سے ایک شاندار وعدہ کیا ہے۔ چاہے آپ کی عمر کچھ بھی ہو اُس کا کلام فرماتا ہےاور خُداوند فرماتا ہے تیری عاقِبت کی بابت اُمّید ہے یرمیاہ 31 : 17
اُس کا کلام ہر دوسرے لفظ سے بلند ہے۔ اس لیے اگر ہم خدا پر بھروسہ رکھیں تو کوئی بھی چیز ہمیں ہلا نہیں سکتی۔ہاں! 'امثال 12 : 3 لیکن صادِقوں کی جڑ کو کبھی جُنبِش نہ ہو گی۔
خدا نے آپ کے لیے ایک اچھا مستقبل تیار کیا ہے۔ خدا پر بھروسہ کریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا