• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 1 مارچ 2026

کیا آپ پھنس گئے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 1 مارچ 2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے طاقتور بندھن کیا ہے؟

جی ہاں! بالکل وہ انسان کی عادت ہے۔ عادت ہمیں اس طرح باندھ لیتی ہے کہ ہم خود کو اس سے جدا نہیں کر پاتے۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ ہمارے وجود کا حصہ بن جاتی ہے حالانکہ اُسے کبھی ہمارا حصہ بننا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ہم بدلنے سے گھبراتے ہیں اور اکثر اس کا نقصان اٹھاتے ہیں۔

اسی لیے جب کبھی میں خود سے کہتی ہوں کاش میں اپنی زندگی میں کچھ بدل سکتی تو مجھے یاد آتا ہے کہ خدا ہی وہ ہے جو میری کمزوریوں کو قوت میں بدل سکتا ہے تاکہ کوئی ناپسندیدہ رویہ یا سوچ میری عادت نہ بنے۔

یہ بات زندگی کے ہر حصے پر لاگو ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم زیادہ کھانے لگ جائیں اور ہمارے کپڑے تنگ ہو جائیں تو ہم بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ لیکن صرف شکایت کرنے سے کچھ نہیں بدلتا۔

تبدیلی اُس وقت آتی ہے جب ہم پختہ ارادہ کرتے ہیں کہ اب میں دھیان سے کھاؤں گا۔ یہی فیصلہ ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم وزن کم کریں اور اپنے اندر ہلکاپن اور خوشی محسوس کریں۔ اگر ہم عادت کے طور پر جو چاہیں کھاتے رہیں تو ایک وقت آئے گا جب ہم اپنی بے اطمینانی کو بھی عادت بنا لیں گے۔ اور یہ خطرناک ہو سکتا ہے.

کیا میں آپ سے پوچھ سکتی ہوں کہ آپ کس چیز کو عادت کے طور پر کرتے ہیں حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے اچھی نہیں ہے؟ کون سی اسی عادت ہے جس میں آپ پھنسے ہوئے ہیں؟

یاد رکھیں کہ آپ کو اب پھنسے رہنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ خدا کے کلام میں لکھا ہے2 کرنتھیوں 5: 17 میں کہ اس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں۔ '

آج ایک شاندار دن ہے کہ آپ اپنی بے اطمینانی کو الوداع کہیں۔ اس بُری عادت کو چھوڑ کر ایک نیا فیصلہ کریں۔ اور میں دعا کرتی ہوں کہ خدا آپ کو یہ اہم قدم اُٹھانے کی قوت بخشے۔ آمین!

آج اس پُرانی عادت کو الوداع کہیں اور ایک نئی تسکین کا تجربہ کریں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔