• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 27 فروری 2026

مجھے اپنے عادات بتائیں، میں آپ بتاؤں گا کہ آپ کون ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 27 فروری 2026

آج میں آپ کے ساتھ رابن شرما کا یہ قول شیئر کرنا چاہتا ہوں جویہ ہے کہ   ایک شاندار زندگی ہر روز اہم چیزوں میں چھوٹی چھوٹی بہتری لانے کے بارے میں ہے۔

میں مانتا ہوں کہ یہ سچ ہے۔ جب ہم کھلاڑیوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک رات میں اولمپک چیمپیئن نہیں بنے۔ اُن کی روزانہ کی محنت اور نظم و ضبط اُن کے لیے سب سے اہم چیزوں میں (کھیل، اچھی خوراک، ذہنی محنت) نے  آخرکار انہیں دنیا کے بہترین چیمپیئن بنا دیا۔

ایک پڑھنے والے نے مجھے یہ لکھا میں اب بائبل ویسے نہیں پڑھتا جیسے پہلے پڑھتا تھا اور میری دعا کی زندگی بھی مجھے مطمئن نہیں کرتی۔ کبھی کبھی میں دن کا آغاز دعا کرنے کا ارادہ کر کے کرتا ہوں لیکن آخرکار کسی اور کام میں مصروف ہو جاتا ہوں۔ دن کے آخر میں مجھے مایوسی ہوتی ہے مجھے خُداوند کے ساتھ اپنی راہ میں نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

اگر آپ خود کو ایسی ہی صورتحال میں پائیں تو یاد رکھیں کہ تبدیلی کے لیے آپ کو زندگی میں کوئی بڑی شروعات کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک چھوٹا سا روزانہ قدم بھی کافی ہے۔ آج ہی ایک عہد کریں۔ کچھ چھوٹا سا آغاز کریں۔ مثلاً ہر روز صرف پانچ منٹ دعا کریں۔ یہ معمولی لگ سکتا ہے مگر یہ بالکل وقت نہ دینے سے کہیں بہتر ہے۔ اور رفتہ رفتہ آپ ان لمحات کو بڑھا سکیں گے۔ اس طرح آپ آہستہ آہستہ اپنی زندگی میں بڑی روحانی برکات کے پھل دیکھیں گے۔

چاہے آپ اُس کی موجودگی میں تھوڑا وقت ہی گزاریں، روزانہ اسے تجربہ کرنے سے آپ کی زندگی بدل جائے گی۔

کیونکہ جو تُم میں نِیّت اور عمل دونوں کو اپنے نیک اِرادہ کو انجام دینے کے لِئے پَیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔ فِلِپّیُوں 2: 13

یہ خُدا ہے جو یہ سب آپ کے ذریعے کرے گا اُسے آپ کی رہنمائی کرنے دیں اور مکمل طور پر اُس پر بھروسہ کریں۔

لہٰذا میں آج آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ ہمت نہ ہاریں!  ثابت قدم رہیں! ہار مت مانیں!

بلکہ سب کچھ اپنے آسمانی باپ کے ہاتھوں میں سونپ دیں۔

ٓا پ ایک معجزہ ہیں

ایر ک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔