محبت سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے
آج صبح یہ خداوند کا کلام آپ کے لیے ہے، جو آسمان اور زمین کا خالق ہے
یرمِیاہ 31: 3 میں لکھا ہے 'خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔
دنیا کی تخلیق سے لے کر آج تک، خدا نے انسانیت سے اپنی محبت کا پیغام کبھی نہیں روکا، جس کا بلند ترین نقطہ صلیب پر ظاہر ہوا۔
محبت ہی اس کی ذات کی اصل ہے، اس کے تمام خیالات اور کلام کی بنیاد ہے۔ بائبل محبت کے بے شمار آیات سے بھری ہوئی ہے جہاں خدا اپنے لوگوں، اسرائیل، اور آج آپ کے لیے اپنی محبت ظاہر کرتا ہے۔
1-کُرِنتھِیوں 13 :2 میں لکھا ہے 'اور اگر مُجھے نبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہیں۔
خدا سے اپنے پورے دل، اپنی پوری جان، اپنی پوری طاقت سے محبت کرنا اور اپنے پڑوسی سے ویسی ہی محبت کرنا جیسی ہم خود سے کرتے ہیں۔۔۔ یہی ہمیں ترقی دیتا ہے۔ درحقیقت ہمارا محبت کرنے کا طریقہ یہ بھی طے کرتا ہے کہ ہم کون ہیں۔
جب ہم اس کی محبت سے مسلسل سرشار رہتے ہیں تو ہم نہ صرف اس سے بہتر محبت کرنے کے قابل ہوتے ہیں بلکہ دوسروں سے بھی بہتر محبت کر پاتے ہیں، یہاں تک کہ ان لوگوں سے بھی جو محبت کے لائق مشکل لگتے ہیں۔
اگر خدا ہم سے محبت کرنے کا حکم دیتا ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فطری یا خود بخود نہیں ہے۔ اور پھر بھی، محبت واقعی دنیا کو بدل سکتی ہے۔ نہ صرف اس دنیا کو جہاں ہم رہتے ہیں بلکہ خاص طور پر آپ کی دنیا کو بھی۔
کیا آپ نے کوری ٹین بوم(Corrie ten Boom) کا نام سنا ہے۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ریونزبرک کے کیمپ سے زندہ بچی تھی۔ اس نے سچی محبت دکھائی جب اس نے اپنے ایک ظالم کو معاف کر دیا۔ سوچیں ذرا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ سے بہتر تھی کیونکہ وہ معاف کر سکی۔ آئیے سنیں اس نے کیا کہا۔
جب میں نے سب سے مشکل حالات میں معاف کرنا سیکھ لیا تو پھر کبھی کسی کو معاف کرنا مشکل نہیں لگا۔ کاش میں کہہ سکتی کہ نرمی اور بھلائی کے خیالات خود بخود میرے دل سے نکلنے لگے۔ لیکن ایسا نہیں تھا۔ اگر میں نے 80 سال کی عمر میں ایک بات سیکھی ہے تو وہ یہ ہے کہ اچھے جذبات اور نیک اعمال کو ہم سنبھال کر نہیں رکھ سکتے۔ ہمیں یہ ہر دن خدا سے نئے سرے سے مانگنے ہوتے ہیں۔
اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ وہ محبت نہیں کر سکتے جو خدا آپ سے چاہتا ہے مگر آپ دل سے ایسا کرنا چاہتے ہیں تو صرف ایک ہی راستہ ہے۔ محبت کو اس کے اصل سرچشمے سے لیں یعنی خدا کے دل سے۔یہی آسمان کے ایلچی ہونے کا مطلب ہے۔
آج خدا کی فضل اور برکتیں قبول کریں
آپ ایک معجز ہ ہیں!
ایر ک