ابھی اور بھی ہے۔
ہم اپنی ہفتے کی اُس منزل پر پہنچ گئے ہیں جہاں ہم خدا کی بادشاہی پر غور کرتے رہے ہیں۔
ایک بات جو آپ کو جاننی چاہیے وہ یہ ہے کہ خدا کے پاس آپ کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے ۔ میں نے اپنی زندگی میں بارہا اس کا تجربہ کیا ہے۔ وہاں نہ صرف بہت کچھ ہے بلکہ ایک اور خزانہ بھی ہے۔ کیا آپ ایمان رکھتے ہیں کہ خوشی اور رویاؤں کے وہ ذخیرے جو خدا نے آپ کی زندگی کے لیے رکھے ہیں ابھی ختم نہیں ہوئے۔ وہاں اور بھی ہے۔ وہاں کچھ اور بھی ہے۔
کچھ بائبل کے تراجم اس آیت کے آخری حصے کو یوں بیان کرتے ہیں کہ "بھی" "مزید" "کثرت سے"۔ دوسرے لفظوں میں خدا کے پاس ہمیشہ اور بھی زیادہ ہے۔ صلیب خدا کا "✝️" نشان ہے۔ یسوع نے سب کچھ دے دیا تاکہ ہم زیادہ حاصل کر سکیں۔ زیادہ سلامتی۔ زیادہ خوشی۔ شاید زندگی کے زیادہ دن۔ مگر سب سے بڑھ کر ہمارے دنوں میں زیادہ زندگی۔
یسوع بار بار اپنے کلام میں تصدیق فرماتا ہے۔ 'افسیوں 3 :20
'اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔
یونانی لفظ "پیریسّوس" کا مطلب ہے فراوانی یالبریز ہوناہے ۔ اس کا مطلب ہے ضرورت سے بڑھ کر۔ خوشخبری یہ ہے کہ خدا صرف آپ کی ضروریات پوری نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ آپ کو اپنی زندگی اپنی محبت اور اپنے آپ سے معمور کرنا چاہتا ہے۔ اُس کی میراث خدا کے فرزندوں کے لیے تیار ہے۔
اس پر ایمان رکھیں۔ اُس کی میراث آپ کے لیے تیار ہے۔ آپ کے گھرانے کے لیے بہت زیادہ۔ آپ کی شادی کے لیے بہت زیادہ۔ آپ کی تعلیم کے لیےبہت زیادہ۔ آپ کی صحت کے لیےبہت زیادہ۔ یہ وہ میراث ہے جو آپ کا آسمانی باپ آپ کو بخشتا ہے۔
'گلتیوں 4 :6-7 میں لکھاہے اور چُونکہ تُم بیٹے ہو اِس لِئے خُدا نے اپنے بیٹے کا رُوح ہمارے دِلوں میں بھیجا جو ابّا یعنی اَے باپ! کہہ کر پُکارتا ہے۔ پس اب تُو غُلام نہیں بلکہ بیٹا ہے اور جب بیٹا ہُؤا تو خُدا کے وسِیلہ سے وارِث بھی ہُؤا۔
تو پھر آپ کی میراث میں کیا ہے؟ ابدی زندگی۔ لیکن اس میں ہماری زمینی زندگی کے لیے وعدے بھی ہیں۔ اگر آپ سچائی کے ساتھ خدا کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی کو تلاش کریں تو میرا پختہ ایمان ہے کہ خدا آپ کی زندگی میں کارفرما ہوگا۔ ہر وہ چیز جس کی آپ کو ضرورت ہے اُس کی ہے۔
آج اپنے دل کو اُس کے لیے کھول دیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا