خدا دینا پسند کرتا ہے۔
"متی 6:33 میں لکھاہے کہ۔ بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔
کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا خدا فیاضی سے دینے والا ہے؟
اُسی نے اس کائنات کو بنایا اور زندگی بخشی۔
خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔ "پیدائش 1:1
اُسی میں ہم جِیتے اور چلتے پِھرتے اور مَوجُود ہیں۔
کیونکہ اُسی میں ہم جِیتے اور چلتے پِھرتے اور مَوجُود ہیں۔ جَیسا تمہارے شاعِروں میں سے بھی بعض نے کہا ہے کہ ہم تو اُس کی نسل بھی ہیں۔ "اعمال 17: 28
اُسی نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا۔
کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ "یوحنا 3: 16
یسوع نے رُوحُ القُدس نازِل کیا۔
"لیکن جب رُوحُ القُدس تُم پر نازِل ہو گا تو تُم قُوّت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامرؔیہ میں بلکہ زمِین کی اِنتِہا تک میرے گواہ ہو گے۔ "اعمال 1: 8
اُس نے اپنا کلام بخشا۔
اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔ یوحنا 1:1
وہ اپنا اِطمِینان دیتا ہے۔
مَیں تمہیں اِطمِینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطمِینان تمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تمہارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔ "یوحنا 14 :27
وہ ہماری ضروریات پوری کرتا ہے۔
اور رات کو جب لشکر گاہ میں اوس پڑتی تو اُس کے ساتھ مَنّ بھی گِرتا تھا۔ "گنتی 11 :9
خدا سب دینے والوں میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ فیاض ہے۔ جس طرح اُس نے بیابان میں پچیس لاکھ بنی اسرائیل کو روزانہ کھانا دیا اُسی طرح آج بھی وہ آپ کا خیال رکھتا ہے اور آپ کی ہر ضرورت مکمل کرتا ہے۔
آج بھی اُس کا من آپ کے لیے موجود ہے۔ اس یقین میں رہیں کہ۔۔"میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔ "فلپیوں 4: 19
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈبیورا