کیا آپ خدا سے کچھ پانا چاہتے ہیں؟
'متی 6:33میں لکھاہے کہ 'بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔
آپ کیا چاہتے ہیں؟ اپنے مالی معاملات میں مدد؟ صبر؟ تھوڑی اور قوت؟ معافی یا رحم؟ جو بھی آپ کو چاہیے خدا آپ کو دے سکتا ہے۔ وہ آپ کی ضرورتوں کو آپ سے بھی زیادہ جانتا ہے اور وہ کبھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا
یہی وعدہ کلام میں یوں درج ہے۔ 'فلپیوں 4: 19'میں ۔میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔
آپ کی ہر ضرورت پوری ہوگی۔ کیونکہ اُس کے خزانے بے انتہا ہیں اور اُس کی برکت ہمیشہ جلال کے ساتھ آتی ہے۔اور کلام میں لکھا ہے ، 'تیری وفاداری پُشت در پُشت ہے۔ تُو نے زمِین کو قِیام بخشا اور وہ قائِم ہے۔ وہ آج تیرے احکام کے مُطابِق قائِم ہیں کیونکہ سب چِیزیں تیری خِدمت گُذار ہیں۔ 'زبور 119 :90-91
ہاں سب کچھ اُس کی خدمت میں ہے۔ اور جب ہم سب سے پہلے اُس کی بادشاہی اور راستبازی کو تلاش کرتے ہیں تو وہ سب چیزوں کو ہماری بھلائی کے لیے ساتھ ملا دیتا ہے تاکہ اُس کا جلال ظاہر ہو۔ کلام میں لکھا ہے 'اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لِئے تُمہارے پاس بُہت کُچھ مَوجُود رہا کرے۔ 2 کرنتھیوں 9: 8
اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خدا کو شامل کرنے سے کبھی نہ جھجکیں۔ اکثر ہم یہ سوچ کر اسے اپنے معاملات میں شامل نہیں کرتے کہ کہیں ہم اسے بوجھ نہ لگیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ ہمارا محبت کرنے والا باپ ہے جو خوشی اور فیاضی سے ہمیں وہ سب کچھ دینا چاہتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔
اپنی زندگی کے ہر معاملے میں سب چیزوں کے خالق کو شامل کریں اور کسی بات میں ہچکچائیں نہیں۔ خدا کے ساتھ چلیں اور ہمیشہ مبارک رہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈبیورا