خدا آپ سے کچھ چاہتا ہے۔
ہم اکثر فضل کے تخت پر اپنی دعاؤں اور ضروریات کے ساتھ آتے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔ مگر یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم کتنی بار خدا سے یہ پوچھتے ہیں کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے اور ہماری زندگی میں کس بات کو پسند فرماتا ہے۔
متی 6: 33 میں یسوع ہمیں یاد دلاتے ہیں ''بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔
اور میکاہ نبی وضاحت کرتا ہے کہ خدا کی اصل چاہت کیا ہے 'میکاہ 6: 8 'اَے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہِر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزِیز رکھّے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے؟
خدا کی خواہشات ہیں۔ اس کے مطالبات ہیں۔ اس کی آواز ہمیں پکارتی ہے۔ چونکہ ہم اس کی بادشاہی کے فرزند ہیں اس لیے وہ ہمیں اپنی مرضی کے مطابق ہدایت دیتا ہے تاکہ ہم زمین پر اس کے جلال کو درست طور پر ظاہر کریں۔ یہ چند عملی مثالیں ہیں جو ہمیں دکھاتی ہیں کہ راستبازی میں کس طرح چلنا ہے اور خدا کے لوگوں کی مانند زندگی بسر کرنی ہے۔
-
ہمیں اُس کے کلام کو عمل میں لانا چاہیے۔
با ئبل ہمیں بتا تی ہے 'یعقوب 1: 22'میں ۔لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں۔ اگر ہم خدا کے کلام پر غور کرنے کے لیے وقت نہ نکالیں تو زیادہ امکان ہے کہ ہم جھوٹے خیالات کے دھوکے میں آ جائیں گے ۔
-
ہمیں رحم کو عزیز رکھنا چاہیے۔ اور فیاضی مہربانی فروتنی اور خیرات سے معمور ہونا چاہیے۔ یہی وہ اقدار ہیں جو خدا کی بادشاہی کی بنیاد ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دو بڑے احکام کون سے ہیں۔ یسوع نے فرمایا
'متی 22: 37-39 میں کہ 'اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔ بڑا اور پہلا حُکم یِہی ہے۔ اور دُوسرا اِس کی مانِند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ۔ تمام شریعت انہی دو احکام پر قائم ہے۔ خدا سے محبت کرنا۔ اپنے آپ سے محبت کرنا۔ اور اپنے پڑوسی سے محبت کرنا۔ یہی خدا کا ہمارے لیے منصوبہ ہے۔
-
ہمیں اپنے خدا کے ساتھ فروتنی سے چلنا چاہیے۔
'خُداوند کا خَوف حِکمت کی تربِیّت ہے اور سرفرازی سے پہلے فروتنی ہے۔'امثَال 15: 33
یسوع فروتنی کی کامل مثال ہے۔ ہاں۔ خدا کی مرضی پوری کرنے اور اُس کی نظر میں راست کام کرنے کی جستجو کرو۔
۔ 'یسعیاہ 58: 8 میں لکھا ہے 'تب تیری روشنی صُبح کی مانِند پُھوٹ نِکلے گی اور تیری صِحت کی ترقّی جلد ظاہِر ہو گی۔ تیری صداقت تیری ہراول ہو گی اور خُداوند کا جلال تیرا چنڈاول ہو گا۔
آج میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ کچھ وقت نکالیں اور خدا سے پوچھیں کہ وہ آپ سے کیا چاہتا ہے۔ پھر دیکھیں کہ جو جواب ملے وہ اُس کے کلام کے مطابق ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو پھر کچھ بھی آپ کو روک نہیں سکتا۔ آگے بڑھیں۔
کیا آپ میرے ساتھ دعا کرنا چاہیں گے؟اے خداوند میں وہ کرنا چاہتا ہوں جو تُو مجھ سے چاہتا ہے۔ میں پوری طرح تجھے خوش کرنا چاہتا ہوں۔ میری مدد کر کہ میں تیرے کلام کو عمل میں لاؤں۔ ویسے ہی محبت کروں جیسے تُو محبت کرتا ہے۔ اور تیرے ساتھ فروتنی سے چلوں۔ میری مدد کر کہ میں تیری خواہشات کو پہچان سکوں کیونکہ میں تیری راستبازی کو تلاش کر رہا ہوں۔ آج میرے قدم تیرے ارادوں کے مطابق ہوں اور تیری حضوری مجھے بھر دے۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈبیورا