• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 14 فروری 2026

اچھا آغاز کیسے کریں۔

اشاعت کی تاریخ 14 فروری 2026

جب آپ کوئی نئی شروعات کرتے ہیں یا کسی خواب کی تکمیل کی اُمید رکھتے ہیں تو اصل سوال یہ ہے کہ آپ کی نظر کہاں مرکوز ہے. کیا آپ صرف اپنی منزل پر نگاہ رکھتے ہیں یا اُس خدا پر جو ہر منزل کو ممکن بناتا ہے.

بائبل ہمیں متی 6: 33 میں اس بارے میں بتا تی ہے کہ ـ بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔

اس آیت میں لفظ (پہلے )کا مطلب صرف وقت کے اعتبار سے پہلے نہیں بلکہ سب سے زیادہ اہم بھی ہے۔ یونانی زبان میں اس کے لیے پروٹون کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ پروٹون ایٹم کے مرکز میں پایا جانے والا بنیادی ذرہ ہے جو پورے ایٹم کی شناخت اور توازن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جیسے پروٹون کے بغیر ایٹم قائم نہیں رہ سکتا ویسے ہی خدا کو اپنی زندگی میں سب سے پہلا اور سب سے اہم مقام دینا ضروری ہے. ہر تخلیق سے پہلے ہمیشہ خالق ہوتا ہے.جیسا کہ لکھا ہے.مکاشفہ  22: 13  میں کہ   وہی ابتدا ہے اور وہی انتہا۔'مَیں الفا اور اومیگا۔ اَوّل و آخِر۔ اِبتدا و اِنتہا ہُوں۔

غور کریں کہ آپ اپنی زندگی میں کس کو پہلا مقام دیتے ہیں۔ آپ کے روزمرہ کے معمولات میں سب سے زیادہ اہم کیا ہے۔ کیا آپ کی زندگی سچ میں یہ ظاہر کرتی ہے کہ خدا آپ کے لیے سب سے پہلے  اور سب سے اہم ہے۔

 — دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں— اپنے خاندان کے ساتھ برتاؤ میں— اپنے خوابوں اور منصوبوں میں— اپنے آپ سے پیش آنے میں

یقیناً مسیح ہی وہ مقدس پروٹون ہے۔ وہی مرکز ہے۔ وہی اصل ہے جس کے گرد ہماری زندگی کو گھومنا چاہیے۔ وہی ہمیں وہ مثبت قوت بخشتا ہے جس کی ہماری زندگی کو ضرورت ہے۔

بائبل میں ہم پڑھتے ہیں 'رومیوں 4: 17 میں کہ اُس خُدا کے سامنے جِس پر وہ اِیمان لائے اور جو مُردوں کو زِندہ کرتا ہے اور جو چِیزیں نہیں ہیں اُن کو اِس طرح بُلا لیتا ہے کہ گویا وہ ہیں۔ 

بالکل اسی طرح خدا بھی آپ کی ز ندگی میں کا م کرتا ہے اور جب خدا کلام کرتا ہے تو ساری مخلوقات اُس کے حکم کو ماننے کے لیے حرکت میں آ جاتی ہیں۔ جب ہم خدا کو سب سے پہلے رکھتے ہیں تو ہم اُسے یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ ہماری زندگی میں وہ چیزیں بلائے اور پیدا کرے جو پہلے موجود نہ تھیں۔

میں آپ کو ہمت دیتی ہوں کہ اپنی ہر بات اور ہر اُمید کے آغاز میں خدا کو رکھیں۔ وہی آپ کے وجود کا مرکز ہو۔ آپ کے خوابوں کا مرکز ہو۔ آپ کے منصوبوں کا مرکز ہو۔

آئیے میرے ساتھ دعا کریں۔ اے خداوند میں فیصلہ کرتا ہوں کہ تجھے اپنی زندگی میں پہلا درجہ دوں۔ جب میں جاگوں تو میرے خیالات تیرے گرد گھومیں تاکہ میں باقی سب کچھ تیرے سپرد کر سکوں۔ تو میرے خوابوں اور منصوبوں کو جانتا ہے۔ آج سے میں خود کو تیرے حوالے کرتا ہوں اور تجھے پہلا مقام دیتا ہوں تاکہ تو میری زندگی میں عمل کرے۔ شکریہ خداوند۔ یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈبیورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔