تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی
آئیں مل کر اس مشہور بائبل کی آیت 'متی 6: 33 کو نئے سرے سے جانیں۔ یہاں یسوع ہمیں یہ سچائی یاد دلاتے ہیں کہ ہماری سب ضروریات خدا ہی میں پوری ہوتی ہیں
‘بلکہ پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی مِل جائیں گی۔ 'متی 6: 33
آج میں آپ کو اس سوال پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہوں کہ آپ اصل میں کیا تلاش کر رہے ہیں؟
• کیا آپ ایک متوازن زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں؟• کیا آپ اپنی شادی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟• کیا آپ اپنی اولاد کو یسوع کی پیروی میں تربیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟• کیا آپ اپنے پیشے میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟• کیا آپ گہری دوستیاں قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟• کیا آپ اپنے خاندان کے لیے سہارا مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
یہ سب چیزیں درست ہیں۔ اور خدا کے نزدیک پسندیدہ ہیں۔ بلکہ وہ خود چاہتا ہے کہ یہ سب آپ کو عطا کرے۔ کیونکہ ہر نیک نعمت اور کامل بخشش اوپر سے آتی ہے۔ آسمانی باپ چاہتا ہے کہ آپ کا پہلا اور سچا منبع برکات وہی ہو۔
لیکن اکثر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خوشی کوئی الگ چیز ہے۔ جو صرف بیرونی حالات پر موقوف ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ جب میں یہ حاصل کر لوں گا تو زیادہ خوش ہوں گا۔ مگر خدا ہمیں سکھاتا ہے کہ سچی خوشی کا واحد سرچشمہ وہ خود ہے۔ اسی لیے سب سے پہلے ہمیں اُسی کو ڈھونڈنا ہے۔
یسوع نے اپنے پہلے وعظ میں جو پہاڑی وعظ ہے متی 5 :1-48 میں نو بار مبارک کہا ہے اور اصل یونانی لفظ جو مبارک کے لیے استعمال ہوا ہے مکاریوس ہے۔ جس کے معنی خوش ہو نے کی بھی ہیں۔
ہم سچی خوشی اور سکون کو تب ہی پا سکتے ہیں جب اپنی جان کے خالق کے ساتھ گہرا رشتہ رکھیں۔
ان سچائیوں کو یاد رکھیں۔
-
اُس میں آپ کامل ہیں۔کلسیوں 2: 9-10
-
اُس میں آپ زندہ ہیں۔ چلتے پھرتے ہیں۔ اور ماجود ہیںاعمال 17: 28
یہ نہایت حیرت کی بات ہے کہ جب خدا آپ سے کہتا ہے کہ سب سے پہلے اُسے تلاش کرو تو وہ خود پہلے آپ کو تلاش کرتا ہے
آپ ایک معجزہ ہیں
ڈبیورا