• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 12 فروری 2026

آپ کی موجودگی کا شکریہ !

اشاعت کی تاریخ 12 فروری 2026

جب میں نے شکرگزاری کے اظہار کے مختلف طریقوں پر غور کیا تو میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اپنے روزانہ کے حوصلہ افزا میسج "آج کا معجزہ" کو ہمیشہ اس جملے کے ساتھ ختم کروں۔ آپ کی موجودگی کا شکریہ۔ میں پورے یقین کے ساتھ مانتا ہوں کہ حوصلہ افزائی بہت قیمتی ہے۔ خاص طور پر اس دَور میں جب ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگوں کی کمزوریوں کو زیادہ نمایاں کیا جاتا ہے اور خوبیوں کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ اسی لیے آج میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں۔ شاباش۔ شاباش آپ کی ہر کوشش کے لیے۔ شاباش آپ کے وجود کے لیے۔ اور شاباش اس سفر کے لیے جس پر آپ مسیح میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ آپ کے ہونے کا شکریہ۔

اعمال کی کتا ب میں ہم دیکھتے ہیں کہ شاگردوں نے حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک دوسرے کی خدمت کی اور ایمان میں مضبوط کیا۔ جیسا کہ لکھا ہےاعمال 15: 31-32'وہ پڑھ کر اُس کے تسلّی بخش مضمُون سے خُوش ہُوئے۔ اور یہُوداؔہ اور سِیلاؔس نے جو خُود بھی نبی تھے بھائِیوں کو بُہت سی نصِیحت کر کے مضبُوط کر دِیا۔

آج آپ کس کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی موجودگی کا شکریہ میرے دوست۔ یاد رکھیں ہم سب مل کر اپنے ملکوں کے سوچنے کے انداز کو بدلنے کی قوت رکھتے ہیں۔ ہم دنیا میں ایک نئی ثقافت کو جنم دینے کی قوت رکھتے ہیں۔ وہ ثقافت جو خدا کی بادشاہی کی ہے۔ جہاں سب کچھ ممکن ہے۔ جہاں ہر انسان سے محبت کی جاتی ہے اور اُس کی قدر کی جاتی ہے۔

آج آپ کس کو حوصلہ دے سکتے ہیں۔ آپ کس سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی موجودگی کا شکریہ

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔