• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 8 فروری 2026

سب کچھ یسوع کے سپرد کر دیں

اشاعت کی تاریخ 8 فروری 2026

کیا آپ آج یہ جرات کریں گے کہ اپنی ضرورتیں خدا کے سامنے رکھیں۔ یہ ایسے ہے جیسے اپنے بوجھ اور مشکلات اُس کے ہاتھوں میں سونپ دینا۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنی قدرت سے آپ کی زندگی میں کام شروع کرتا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ آپ کے لیے بھلائی ظاہر ہو۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ سب کچھ یسوع کے وسیلے اور یسوع کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ جیسا کہ لکھا ہے 'کلُسّیوں 1: 16 میں کہ کیونکہ اُسی میں سب چِیزیں پَیدا کی گئِیں۔ آسمان کی ہوں یا زمِین کی۔ دیکھی ہوں یا اَن دیکھی۔ تخت ہوں یا رِیاستیں یا حُکُومتیں یا اِختیارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں۔

خدا کے کلام کے مطابق کائنات اور اس میں موجود ہر چیز یسوع نے پیدا کی۔ سب کچھ اُسی کے لیے اور اُس کے جلال کے لیے قائم ہے۔

اسی طرح آپ کی زندگی بھی اُسی کے وسیلے ہے۔ آپ کو اُس کی ضرورت ہے کیونکہ وہی آپ کی روزانہ کی روٹی ہے۔ جیسا کہ یسوع نے فرمایا'یُوحنّا 6: 51 میں کہ 'مَیں ہُوں وہ زِندگی کی روٹی جو آسمان سے اُتری۔ اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے تو ابد تک زِندہ رہے گا بلکہ جو روٹی مَیں جہان کی زِندگی کے لِئے دُوں گا وہ میرا گوشت ہے۔

اور اسی طرح آپ اُس کے لیے زندہ رہ سکتے ہیں۔ اپنا وقت اپنا دل اور اپنے الفاظ اُس کے حوالے کریں تاکہ وہ اُنہیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرے۔ وہ جس نے اپنے کلام سے سب کچھ پیدا کیا آج آپ کی زندگی میں بھی انہی چیزوں سے عجائبات کر سکتا ہے جو آپ اُس کے سپرد کریں گے۔تو پھر آج آپ کیا اُس کے حوالے کرنا چاہتے ہیں؟

• اپنی کمی کا خوف؟ اپنی محدود وسائل خدا کے حوالے کریں اور وہ انہیں بڑھا دے گا۔ • اپنی ذہنی یا جسمانی کمزوریاں؟ خدا آپ کی قوت کو تازہ کرتا ہے اور آپ کی روح کو سکون دیتا ہے۔ • اپنی تنہائی؟ وہ آپ کو ہر جگہ اور ہر وقت اپنی موجودگی کا احساس کرنے کے قابل بناتا ہے۔

آئیے دعا کریں!خداوند یسوع تیرا شکر ہو کہ تو میری زندگی کی روٹی ہے۔ میں مانتا ہوں کہ سب کچھ تیرے ہاتھ میں ہے کیونکہ تو کائنات کا خدا ہے۔ میں اپنی زندگی اپنی مشکلات اور اپنے غم تیرے سپرد کرتا ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ تو ان سب میں اپنی قدرت سے کام کرے گا۔ یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔