• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 7 فروری 2026

ہمت کریں اور خدا سے پوچھیں

اشاعت کی تاریخ 7 فروری 2026

پوچھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لیے قوت اور فروتنی چاہیے۔ لیکن اصل قوت یہی ہے کہ ہم اعتراف کریں کہ ہم سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتے۔

کیا آپ ہمت کریں گے کہ جب آپ کی قوت ختم ہو جائے تو سوال کریں اور مدد مانگیں۔ ؟

یسوع خود ہمیں دعوت دیتے ہیں کہ سوال کریں۔ وہ فرماتے ہیں''یوحنا 14:14 میں کہ اگر میرے نام سے مُجھ سے کُچھ چاہو گے تو مَیں وُہی کرُوں گا۔

ایک "آج کا معجزہ" پڑھنے والے نے میرے ساتھ اپنا تجربہ شئیر۔ اس نے بتایا کہ یسوع پر بھروسہ کرنے میں اسے مشکلات پیش آئیں۔ ایک سخت صورتحال میں وہ دباؤ کا شکار ہوئی۔ ٹوٹ گئی اور اس کے پیارے بھی اس کا اثر محسوس کرنے لگے۔ یہاں تک کہ اُس کے اپنے جسم نے بھی اس بوجھ کو سہنا شروع کر دیا۔

مشکلیں مختلف شکلوں میں آ سکتی ہیں۔• ذاتی۔ تعلقات کے مسائل۔ ازدواجی تنازعات• روحانی۔ کم اعتماد۔ ثابت قدمی کی کمی• جسمانی۔ بیماری۔ کمزور صحت• نفسیاتی۔ افسردگی۔ ذہنی دباؤ۔ اضطراب• مادی۔ مالی مسائل۔ قرضے۔ نوکری کی تلاش

لیکن یسوع کے پاس جانے اور اپنی ہر ضرورت اُس سے کہنے میں کبھی ہچکچائیں نہیں۔ چاہے وہ مسئلہ کتنا ہی بڑا لگے یا کتنا ہی ناممکن نظر آئے۔ یسوع کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔ بس اس کے حضور آئیں اور دل کھول کر بات کریں۔ کبھی کبھی آپ کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہوگی۔ بار بار مانگنا ہوگا۔ مگر یسوع نے خود وعدہ کیا ہے'لُوقا   11:  9-10 میں کہ'پس مَیں تُم سے کہتا ہُوں ۔ کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے مِلتا ہے

 آئیے دعا کر یں! خداوند یسوع میں کمزور ہوں اور مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے۔ تو میری سب پریشانیاں جانتا ہے اور تیرے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔ میں اپنی حالت تیرے سپرد کرتا ہوں اور ایمان رکھتا ہوں کہ تو میری دعا سنتا اور جواب دیتا ہے۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔