• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 4 فروری 2026

آج آپ کس کو معاف کریں گے؟

اشاعت کی تاریخ 4 فروری 2026

آج میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا تلخی کے ساتھ جینا آسان ہے یا اسے معافی کے ذریعے چھوڑ دینا۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ جب آپ معاف کر دیتے ہیں تو تلخی ختم ہو جاتی ہے اور سکون اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

سچ یہ ہے کہ معاف کرنا اُس لمحے مشکل لگتا ہے کیونکہ اس کے لیے دل کی ضد توڑ کر پہلا قدم اُٹھانا پڑتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دل چاہتا ہے جس نے دُکھ دیا ہے وہ کچھ وقت تکلیف میں رہے اور آپ اس سے دور رہیں۔

جی ہاں جی ہاں میں جانتی ہوں یہ کیسا ہوتا ہے۔ لیکن سوچئے اصل دکھ کس کو ہے؟ قصوروار کو نہیں بلکہ آپ کو۔ آپ کے دل کو چوٹ لگی ہے اور لگتا ہے کہ دوسرا بے پرواہ ہے۔ مگر درد تو آپ ہی سہہ رہے ہیں نہ ۔

دونوں صورتوں میں میں آپ سے کہتی ہوں کہ معافی ہی آپ کو آزاد کرتی ہے۔ اور یہی خدا کا کلام بھی ہمیں سکھاتا ہے。افسیوں 4: 31-32 میں کہ 'ہر طرح کی تلخ مِزاجی اور قہر اور غُصّہ اور شور و غُل اور بدگوئی ہر قِسم کی بدخواہی سمیت تُم سے دُور کی جائیں۔ اور ایک دُوسرے پر مِہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قصُور مُعاف کِئے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرو۔

کیا آپ کو اب بھی معاف کرنا مشکل لگتا ہے؟تو سن لیجیے کہ مجھے ہمیشہ کس بات سے سہارا ملتا ہے۔ میں اپنے دل کو یاد دلاتی ہوں کہ یسوع نے بار بار میرے بے شمار گناہ خطائیں ناکامیاں اور کمزوریاں معاف کی ہیں۔ اور جب میں سوچتی ہوں کہ وہ آئندہ بھی مجھے بارہا معاف کرے گا تو میرا دل ہلکا ہو جاتا ہے۔ میرا ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور میرا دل مطمئن ہو جاتا ہے۔

آپ بار بار معاف کیے جا چکے ہیں۔ کیا اب آپ یہ معافی آگے نہیں بڑھائیں گے؟آج آپ کس کو معاف کریں گے؟ابھی ایسا کیجیے اور یسوع سے مدد مانگیں جس نے آپ کی معافی کے لیے صلیب پر جان دی۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔