اس کے لیے آپ کو کھڑا ہونا ہوگا۔
کیا آپ کو اپنی موجودہ صورت حال میں پھنسے ہونے کا احساس ہوتا ہے
میں نہیں جانتی آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ لیکن میرے دل میں ایک گہری بے بسی محسوس ہوئی۔ اچانک میری زندگی میں کئی واقعات آئے جن پر میں قابو نہ پا سکی۔
کیا آپ میرا مطلب سمجھ رہے ہیں؟
یہی کیفیت میرے ساتھ بھی ہوئی جب میں نے خود کو بے بس پایا۔ میں دریا کے کنارے سیر کے لیے گئی اور ایک پل تک جا پہنچی۔ وہاں ایک حفاظتی جالی لگی تھی تاکہ لوگ پانی میں نہ گر سکیں۔ سچ کہوں تو میں اسی پل کے نیچے بیٹھ گئی اور رونے لگی۔
میں جالی کے نیچے سے دیکھ رہی تھی تو شام کا سورج دریا کے پانی میں جھلک رہا تھا. وہ منظر کمال کا تھا سکون بھرا اور دل کو چھو لینے والا. میرا دل چاہا کہ اسے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لوں اس لیے موبائل نکال کر تصویر لینے لگی. لیکن جب بھی تصویر کھینچتی تو حفاظتی جالی درمیان میں آ جاتی اور اصل خوبصورتی چھپ جاتی. تب مجھے احساس ہوا کہ اس منظر کو پوری طرح دیکھنے کے لیے مجھے اپنی جگہ سے اٹھنا ہوگا
اسی لمحے میرے ذہن میں یہ حقیقت جاگی. مجھے یقین ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ میں یہ بات آپ تک پہنچاؤں. یہ منظر صرف میرے لیے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ آپ کے لیے بھی تھا.
اگر آپ امید دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اٹھنا ہوگا اور اپنی نظر اوپر اٹھانی ہوگی۔ بائبل بھی ہمیں یہی با ت اعمال 22: 16 سکھاتی ہے'اب کیوں دیر کرتا ہے؟ اُٹھ بپتِسمہ لے اور اُس کا نام لے کر اپنے گُناہوں کو دھو ڈال۔
یہ آیت اُس وقت کی ہے جب خدا نے ساؤل پر اپنے آپ کو ظاہر کیا اعمال 22: 8اور اُس کی زندگی بالکل بدل گئی۔ لیکن اس تبدیلی کو پانے کے لیے اُسے بھی کھڑا ہونا اور دیکھنا پڑا۔
جب میں کھڑی ہوئی تو میں نے اس خوبصورت منظر کو بغیر حفاظتی جالی کے دیکھا اور اس سے لطف اٹھایا۔ بس ایک ہی بات ضروری تھی۔ میرا کھڑا ہونا۔
اسی طرح جب آپ کھڑے ہوں گے تو آپ ان بے شمار خوبصورت باتوں کو دیکھ سکیں گے جو آپ کے لیے تیار ہیں۔ آج ہی آگے بڑھیں اور خدا کی مدد پر بھروسہ رکھیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا