آؤ میرے قریب آؤ
آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ نیچے دیا گیا پیغام دوبار پڑھیں۔میری دعا ہے کہ یہ آپ کے لیے برکت کا باعث بنے گا۔
خدا آپ سے بہت محبت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ آپ ہر دن اس کے اور قریب آتے جائیں۔اس بات کو پختہ ایمان کے ساتھ مانیں
یہی وہ باتیں ہیں جو وہ آپ سے کہنا چاہتا ہے۔
رُک جائیں!
مجھے تھوڑی دیر کے لیے اپنے ساتھ بیٹھنے دیں۔
میں دیکھتا ہوں کہ آج آپ کے پاس بہت سے کام ہیں جو آپ کو کرنے ہیں۔
لیکن ابھی یہاں میرے ساتھ ایک لمحہ گزاریں۔
میں دیکھتا ہوں کہ آپ مجھے خوش کرنے اور مجھے بہتر جاننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
یہ پیاس جو آپ کو میری آواز سننے کی ہے مجھے بہتر سمجھنے کی ہے۔
آپ کے تمام سوالات میرے اندر اپنے جوابات پائیں گے۔
لیکن آپ شور شرابے کے بیچ ان سب آوازوں کے درمیان اپنی مصروفیات کے طوفان میں مجھے کیسے سنیں گے۔
آہستہ کریں۔آئیں۔
ایک لمحے کے لیے رکیں۔آئیں۔
فکر کو اپنے دل پر حاوی نہ ہونے دیں۔آئیں۔
خوف کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں۔آئیں۔
پیسوں کی فکر نہ کریں۔آئیں۔
کل کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں۔آئیں۔
میرے ساتھ کچھ دیر بیٹھیں اور میری آواز سنیں۔
اپنے آپ کو متاثر اور تازہ دم ہونے دیں۔
میری زندگی قبول کریں۔
میرا امن قبول کریں۔
میری خوشی کو خوش آمدید کہیں۔
خوش آمدید۔۔۔ مجھے۔
میں آپ کے لیے یہاں ہوں۔
ٓاپ کا ٓاسمانی باپ۔۔۔
ٓاپ ایک معجزہ ہیں
ایرک