• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 30 جنوری 2026

پرستش جو آزاد کرتی ہے۔

اشاعت کی تاریخ 30 جنوری 2026

کیا آپ کبھی خود سے کہتے ہیں کہ آپ کے زخم اتنے گہرے ہیں کہ کچھ بھی انہیں شفا نہیں دے سکتا کہ آپ کا ماضی اتنا تکلیف دہ ہے کہ کوئی چیز اس کے دکھ کو کم نہیں کر سکتی تو جان لیں کہ آپ کے لیے اُمید موجود ہے۔ خدا نے آپ کو ان سب حالات کے مقابلے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار دیا ہے۔ وہ ہے۔ حمد و ستائش ۔

جب آپ خدا کی تعریف کرتے ہیں تو آپ خود کو اُس کے حضور مکمل طور پر سپرد کر دیتے ہیں۔ آپ اُس سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں بغیر کسی بدلے کی توقع کے۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جو گہری رفاقت اور قربت سے بھرپور ہوتا ہے اور آپ کو بادشاہوں کے بادشاہ کی حضوری میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔پاک کلام یعقوب 4 باب 8 آیت میں فرماتا ہے۔"خُدا کے نزدِیک آؤ اور وہ تمہارے نزدیک آئے گا" (یعقوب 4: 8)

خدا کی حضوری۔

آپ کو شفا دیتی ہے۔آپ کو زخموں سے آزادی بخشتی ہے۔آپ کو ماضی سے شفا دیتی ہے۔آپ کو ہر اُس چیز میں تسلی دیتی ہے جو آپ کو دکھ یا تکلیف دے رہی ہو。

حمد و ستائش کے ذریعے آپ کی خدا کی عظمت اور قدرت کا شعور روز بروز مضبوط ہوتا جاتا ہے۔ آپ کا اُس پر اعتماد بڑھتا ہے اور خدا سے محبت آپ کے منفی جذبات اور زخموں کی جگہ لے لیتی ہے۔ یوں حمد و ستائش آپ کے دل کو اندر سے شفا دیتی ہے اور آپ کو شرمندگی سے آزاد کرتی ہے۔ یہ آپ کو شکایت، اداسی، اور بے چینی کے چکر سے نکل کر خوشی کی طرف بڑھنے کی طاقت دیتی ہے۔

میں آپ کو میرے ساتھ دعا کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

آج خداوند میں آپ کی حمد و ستائش کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ شاید پہلے کبھی نہیں کیا۔ میں آپ کو بلند کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کے لیے گانا چاہتا ہوں۔ آپ کی ہر اچھی چیز کو پہچاننا چاہتا ہوں جو آپ میرے لیے کر رہے ہیں اور آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اے خداوند، میری مدد فرما کہ میں شکایت، ناخوشی، اداسی اور مایوسی کے اس مقام سے نکل کر پوری طرح شکرگزاری، قدردانی اور تسبیح کے ایک نئے درجے میں داخل ہو جاؤں۔ میرے دل اور زندگی میں ہو رہی شفا کا شکریہ ادا کرتی/کرتا ہوں۔ تیرا عجیب و غریب نام سلامت اور جلال پائے۔ تو میرا خدا ہے۔ شکریہ یسوع! آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔