• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 22 جنوری 2026

اپنا نظریه بدلیں۔

اشاعت کی تاریخ 22 جنوری 2026

آج میں آپ کو یہ دکھانا چاہتی ہوں کہ جب شیطان ہماری کمزوریوں پر حملہ کرتا ہے تو اُس وقت خدا کے کلام کو زبان سے بولنے میں کتنی بڑی قدرت اور طاقت ہے۔

یسوع نے بار بار شیطان کو جواب دیا جب وہ اُسے گرانے کی کوشش کرتا رہا۔لُوقا 4:4

صرف ایک جُملہ۔ تین الفاظ۔ ناقابلِ یقین اور حیرت انگیز قدرت۔

جب آپ خدا کے کلام سے جواب دیتے ہیں تو شیطان آپ کے خلاف اپنی طاقت کھو دیتا ہے۔

ہاں وہ ضرور آپ کے خلاف لڑنا چاہتا ہے۔ مگر جب اُسے خدا کے خلاف لڑنا پڑتا ہے تو وہ ہار مان لیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ جنگ وہ پہلے ہی ہار چکا ہے۔

  1. جب شیطان آپ کو ہمت توڑنے پر اُکساتا ہے۔جواب دیں۔ لکھا ہے۔زبُور 126: 5-6'جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھ کاٹیں گے۔ جو روتا ہُؤا بِیج بونے جاتا ہے وہ اپنے پُولے لِئے ہُوئے شادمان لَوٹے گا۔'

  2. جب شیطان آپ کو آپ کا ماضی یاد دلاتا ہے۔

                جواب دیں۔ لکھا ہے۔'کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ یرمِیاہ 29: 11

  1. جب شیطان کہتا ہے۔ تم کبھی اپنی اداسی سے آزاد نہیں ہو سکو گے۔جواب دیں۔ لکھا ہے۔'خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اپنی زاری کی آواز کو روک اور اپنی آنکھوں کو آنسُوؤں سے باز رکھ کیونکہ تیری مِحنت کے لِئے اجر ہے خُداوند فرماتا ہے اور وہ دُشمن کے مُلک سے واپس آئیں گے۔ يرمِياہ 31: 16

  2. جب شیطان کہتا ہے کہ کوئی بھی تمہاری مدد نہیں کرے گا۔جواب دیں۔ لکھا ہے۔'میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ 'زبُور 121 :2

میں آپ کو ہزاروں اور مثالیں بھی دکھا سکتی ہوں۔ بائبل میں آپ کے تمام سوالوں کے جواب موجود ہیں۔'خُدا میں سمجھ اور قُوّت ہے۔ اُس کے پاس مصلحت اور دانائی ہے۔ایّوب 12 :13

اسی لیے ہمیں بار بار اپنا نظرئیہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ اکثر ہمارے پاس جواب نہیں ہوتے مگر خدا کے پاس ہوتے ہیں۔آج ہم نے بہت سی بائبل کی آیات سنی ہیں اور یہی ہماری ضرورت ہے۔ آئیے آخر میں ایک زبور پڑھ کر دعا کریں۔

'صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔ 'زبُور 143 :8

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔