کیا آپ بوجھ تلے دباؤ محسوس کر رہے ہیں
اس وقت میری زندگی میں بہت سی باتیں ایک ساتھ چل رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک نوجوان لڑکی اینوریکسیا(anorexia ) کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئی۔ یہ مرض اُن دوسرے لوگوں کے لیے بھی ایک مسلسل جدوجہد ہے جو میرے ساتھ زندگی کے سفر میں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے کئی ذمہ داریوں کی تیاری کرنی ہے اور طویل سفر بھی کرنا ہے۔
ہر روز مجھے مدد کے لیے فون کالز آتی ہیں، انٹرویو کی درخواستیں اور بے شمار ای میلز موصول ہوتی ہیں۔ اوہ ہاں، اور پھر وہ معجزے بھی ہیں جنہیں لکھنا مجھے بہت پسند ہے گر ان کے لیے بھی وقت درکار ہوتا ہے۔ اور پھر گھر کے کام کاج اور کپڑوں کی دھلائی بھی ہے۔ یہ سب کچھ میرے لیے بہت زیادہ ہے۔ اور میں سوچ سکتی ہوں کہ آپ کی زندگی بھی یقیناً بھرپور ہے اور یہ جلد ہی آپ کو بوجھ تلے محسوس کرا سکتی ہے۔ایک بات نہایت اہم ہے۔چاہے آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں۔ آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی قوت کا سرچشمہ کہاں ہے۔
تصور کریں کہ آپ باورچی خانے کی میز پر بیٹھے ہیں اور بہت پیاسے ہیں۔ لیکن آپ تھکن کی وجہ سے پانی کا گلاس لینے کے لیے نہیں اٹھتے۔ حل بہت قریب ہے اور اگر آپ ضروری قدم اٹھائیں تو یقینی طور پر بہتر محسوس کریں گے۔آپ کی قوت کا سرچشمہ بھی آپ کی پہنچ میں ہے۔ یسوع نے فرمایا۔متّی 11:28 میں'اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔ '
اگر آپ یہ کریں تو میں یقین دلاتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی کو ایک نئی روشنی سے دیکھیں گی۔ یہ میں تمہیں آرام دوں گا سچ ہے اور ہر کسی کے لیے مختلف محسوس ہوتا ہے۔ میرے لیے یسوع کہتے ہیں ڈیبورا یہ تمہیں نہیں کرنا۔ میں شفا دینے والا اور تسلی دینے والا ہوں۔
کبھی کبھی وہ فرماتے ہیں کہ اس ملاقات کو منسوخ کر دو یا تھکن کے باوجود جاؤ میں تمہیں قوت دوں گا اور معجزاتی پیغامات وہ مجھے تب دیتا ہے جب میں ان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔اپنی قوت پر کبھی عمل مت کریں ورنہ آپ اس کی قوت اور آرام کا موقع کھو دیں گے۔
اب اس کے پاس آئیں اور دعا کے ذریعے اپنی نظر بدلنے دیں میں تم سے محبت کرتی ہوں خداوند تو میری قوت ہے زبُور 18:2 میں لکھاہے خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔ میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔ میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا