آپ کی قوت چلتے چلتے بڑھتی جائے گی
وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔ نَوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بِالکُل گِر پڑیں گے۔ لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔یسعیاہ 40: 29-31
مسیحی زندگی روزانہ کا سفر ہے۔ لیکن کبھی کبھی مشکلات، بیماری، نا منظوریاں، بری خبریں، اور شیطان کی حملے ہمیں روک دیتے ہیں اور چلنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یسو ع نے حَوض جو عِبرانی میں بیت حسؔد ا کہلاتا ہے کے نزدیک ایک آدمی دیکھا 'اُس کو یِسُوعؔ نے پڑا دیکھا اور یہ جان کر کہ وہ بڑی مُدّت سے اِس حالت میں ہے اُس سے کہا کیا تُو تندرُست ہونا چاہتا ہے؟ اُس بِیمار نے اُسے جواب دِیا۔ اَے خُداوند میرے پاس کوئی آدمی نہیں کہ جب پانی ہِلایا جائے تو مُجھے حَوض میں اُتار دے بلکہ میرے پُہنچتے پُہنچتے دُوسرا مُجھ سے پہلے اُتر پڑتا ہے۔ یِسُوعؔ نے اُس سے کہا اُٹھ اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چل پِھر۔ وہ شخص فوراً تندرُست ہو گیا اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چلنے پِھرنے لگا۔ وہ دِن سَبت کا تھا۔یوحنا 5: 6-9
خداوند چاہتا ہے کہ وہ آپ کو چلنے کی طاقت دے اور بغیر تھکے چلیں۔ وعدہ یہ ہے کہ ’وہ چلیں گے اور تھکیں گے نہیں‘۔ یہ وعدہ خاص آپ کے لیے ہے۔
مُبارک ہیں وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔ وہ سدا تیری تعرِیف کریں گے۔ (سِلاہ) مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔ جِس کے دِل میں صِیُّوؔن کی شاہراہیں ہیں۔ وہ وادیِ بُکا سے گُذر کر اُسے چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔ بلکہ پہلی بارِش اُسے برکتوں سے معمُور کر دیتی ہے۔زبور 84 :4-6
جب آپ آگے بڑھتے رہیں گے تو آپ کی طاقت بڑھتی جائے گی۔ آپ اپنے دل میں رکھی گئی راہوں کو پا لیں گے اور آنسوؤں کی وادی کو چشمہ اور برکتوں کا ذریعہ بنا دیں گے۔کیوں کیونکہ خداوند خود آپ کے ساتھ چل رہا ہے۔ خدا کے ساتھ چلنا مطلب ہے کہ قادر مطلق خدا آپ کا ذاتی رہنما اور کوچ ہے۔
تو ہمت کریں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ جب آپ خدا کی طرف اور خدا کے ساتھ چلتے ہیں تو آپ ضرور فتح یاب ہوں گے۔ آپ کی محدود طاقت ایک لا محدود خدا سے ملتی ہے،اور تھکن آپ پر غالب نہیں آئے گی۔ایک خدا ہے جو آپ پر یقین رکھتا ہے!
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک