آپ ایک عقاب کی مانند ہیں۔
وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔ نَوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بِالکُل گِر پڑیں گے۔ لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔'یسعیاہ 40: 29-31
کیا آپ نے کبھی عقاب کو اُڑتے دیکھا ہے ایسا لگتا ہے جیسے وہ بغیر کسی کوشش کے اُڑ رہا ہو۔ عقاب ہوا کے اُٹھتے ہوئے جھونکوں کو ’’پکڑتا‘‘ ہے اور زیادہ تر پرواز نہیں کرتا بلکہ بلند ہوتا ہے۔ صرف اُڑان بھرنے کے وقت اسے زور لگانا پڑتا ہے۔ پھر وہ اپنی سمت کو اس طرح ترتیب دیتا ہے کہ اُس ہوا کے بہاؤ میں آ جائے جو اسے اُوپر لے جاتی ہے۔
یہی وہ بات ہے جس کے لیے خدا آپ کو بلاتا ہے۔ عقاب کی مانند اُڑیں۔ روح القدس کے بہاؤ کو پکڑیں اور اُس کی روحانی ہوا سے جُڑے رہیں۔ آپ بھی کوشش کریں کہ اُس کی حضوری میں آئیں۔ اُڑان بھریں۔ اُس کے پھاٹکوں میں داخل ہوں۔
'اِس لِئے کہ جِتنے خُدا کے رُوح کی ہدایت سے چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔ 'رومیوں 8: 14
بلند ہو جائیں۔ اپنے حالات کو پرندے کی نظر سے دیکھیں۔ اور روح القدس کو جو بائبل میں کئی بار ’’ہوا‘‘ کے طور پر ذکر ہوا ہے۔ اجازت دیں کہ وہ آپ کو اُوپر اُٹھائے.
میں آپ کو آج میرے ساتھ دعا کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔خداوند، میں آپ کے وعدوں، آپ کی بھلائی، اور آپ کی سلامتی پر قائم ہوں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ کی روح مجھے اُس سے بھی زیادہ طاقتور بناتی ہے جتنا میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔ اور میں آپ پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں۔ میری مدد کریں کہ میں آپ کی روح کے بہاؤ کو مضبوطی سے تھاموں اور حالات کے اوپر عقاب کی طرح اُڑوں۔ یسوع کے نام میں آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک