• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 16 جنوری 2026

کائنات کی سب سے بڑی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔

اشاعت کی تاریخ 16 جنوری 2026

وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔ نَوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بِالکُل گِر پڑیں گے۔ لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔ یسعیاہ 40: 29-31

کیا آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کی توا نائی ختم ہو چکی ہے  کیا آپ تھکاوٹ، مایوسی، حوصلہ شکنی اور دل برداشتگی میں مبتلا ہیں

یہ خداوند پر بھروسہ کرنے والوں کے لیے بائبل کی ایک خوبصورت وعدہ ہے:'یرمیاہ 17 :7-8 میں کہ 'مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اور جِس کی اُمّیدگاہ خُداوند ہے۔ کیونکہ وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کے پاس لگایا جائے اور اپنی جڑ دریا کی طرف پَھیلائے اور جب گرمی آئے تو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتّے ہرے رہیں اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خَوف نہ ہو اور پَھل لانے سے باز نہ رہے۔ 

جب آپ خدا پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ اندر سے مضبوط ہو جاتے ہیں۔ جیسے درخت کی جڑیں پانی تک پہنچتی ہیں ویسے ہی آپ کو خدا سے نئی توانائی  اور تازگی ملتی ہے۔ آپ کی زندگی ہری بھری اور بھرپور ہو جاتی ہے۔ یہ خدا کا وعدہ ہے۔یاد رکھیں۔ کائنات کی سب سے بڑی قوت آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کی توانائی  نئی کی جا رہی ہے۔ اور جیسا کہ کلام میں لکھا ہے وہ قحط کے سال میں بھی فکر نہ کرے گا اور پھل لانا بند نہ کرے گا۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔