• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 15 جنوری 2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی تھکن کی وجہ کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ 15 جنوری 2026

 آج پھر ہم  یسعیاہ  40 : 29-31 پر غور کر یں گےـ" ـوہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔ نَوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بِالکُل گِر پڑیں گے۔ لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔

آج آپ خود کو تھکا ہوا اور حوصلے سے خالی محسوس کر سکتے ہیں۔ اس حالت سے باہر نکلنے کے لیے میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنی تھکن کی وجوہات کو واضح طور پر سمجھیں تاکہ آپ بہتر جان سکیں کہ ان سے کیسے نمٹا جائے۔ سب سے پہلے، تھکن کی کئی شکلیں ہوتی ہیں

• جسمانی تھکن• جذباتی تھکن• ذہنی تھکن• مکمل تناؤ اور گھبراہٹ (برن آؤٹ)

کیا آپ اپنی زندگی میں ان میں سے کسی قسم کی تھکن کو پہچانتے ہیں؟ داؤد نے اپنے ایک زبور میں کہا تھا'اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں پژمُردہ ہو گیا ہُوں۔ اَے خُداوند مُجھے شِفا دے کیونکہ میری ہڈِّیوں میں بے قراری ہے۔ 'زبور 6: 2

اور پھر تھکن کی وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ یہاں کچھ مثالیں دی جا رہی ہیں جو آپ کو اپنی تھکن کی اصل وجہ سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ نیند کی کمی. حد سے زیادہ کام. تعلقات میں مشکلات. بیماری. کام کی جگہ کا دباؤ. ناقص خوراک. جسمانی سرگرمی کی کمی. یا نا اُمیدی وغیرہ۔

بائبل فرماتی ہے کہ جوان بھی تھک جاتے ہیں اور ماند پڑ جاتے ہیں۔ وہ جن کے پاس اپنی جوانی کی وجہ سے مکمل توانائی  ہوتی ہے وہ بھی کبھی کبھار تھکن سے گر پڑتے ہیں۔ تو پھر اُن کا کیا حال ہوگا جو عمر میں بڑے ہیں۔ جنہیں پوری نیند نہیں ملتی۔ جو دن بہ دن اپنی ساری محنت لگا رہے ہیں.

خداوند آپ کی تھکن کی وجہ اور اُس کی نوعیت کو خوب جانتا ہے۔ یسوع نے فرمایا تھا'اچھّا چَرواہا مَیں ہُوں۔ جِس طرح باپ مُجھے جانتا ہے اور مَیں باپ کو جانتا ہُوں۔ 'یُوحنّا 10 :14

خدا آپ کی تھکن اُٹھاتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا۔ وہ آپ کو جانتا ہے اور آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کے دکھ کو جانتا ہے اور اُن چیلنجز کو بھی جو آپ کا سامنا کر رہے ہیں۔

اور آج وہ یہاں موجود ہے تاکہ آپ کو رہائی دے اور آپ کی تھکن کا حل عطا کرے۔'اور مَیں اُترا ہُوں کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے چُھڑاؤُں اور اُس مُلک سے نِکال کر اُن کو ایک اچھّے اور وسِیع مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے یعنی کنعانیوں اور حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبوسِیوں کے مُلک میں پُہنچاؤُں۔ 'خروج 3: 8

آج سے خداوند کے آرام میں داخل ہونا شروع کریں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔