خدا چاہتا ہے کہ وہ آپ کی قوت کو بڑھا دے۔
وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔ نَوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بِالکُل گِر پڑیں گے۔ لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔' یسعیاہ 40: 29-31
اور جو کمزور ہیں اُنہیں وہ طاقت بخشتا ہے۔عبرانی میں لفظ "بڑھانا" کا مطلب ہے زیادہ، کژت یا عظیم ہونا کئی گنا بڑھانا جیسا کہ آپ جانتے ہیں خدا کئی گنا بڑھانے والا خدا ہے وہ ہمارے مانگنے یا سوچنے سے کہیں زیادہ عطا کرتا ہے۔ وہ چھوٹے اور کمزورں کو استعمال کرتا ہے اور انہیں بہادر اور طاقتور بناتا ہے۔ وہ پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں لے کر بہت سے لوگوں کو کھلاتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یسوع ہماری "کمی" کو لے کر اسے کئی گنا بڑھا دیتا ہے آپ کی وہ کون سی چیزہے جس کی کمی ہے۔ کون سی چیزیں جو آپ کی زندگی اور توانائی کو کم کر رہی ہیں۔
آج وہ آپ کی توانائی کو بڑھا سکتا ہے اور اسے کئی گنا کر سکتا ہے۔ اپنی ناکامیاں، کمزوریاں، اور جو تھوڑا سا کچھ آپ کے پاس ہے اسے اُس کے سامنے لائیں اور اُسے آپ کے لیے کام کرنے دیں۔ کائنات کی سب سے بڑی قوت آپ کے اندر اور آپ کے ساتھ موجود ہے۔
بائبل میں 'رومیوں 8: 30-32، 34 میں خداوند فرماتا ہے کہ 'اور جِن کو اُس نے پہلے سے مُقرّر کِیا اُن کو بُلایا بھی اور جِن کو بُلایا اُن کو راست باز بھی ٹھہرایا اور جِن کو راست باز ٹھہرایا اُن کو جلال بھی بخشا۔ پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟ جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟ کَون ہے جو مُجرِم ٹھہرائے گا؟ مسِیح یِسُوعؔ وہ ہے جو مَر گیا بلکہ مُردوں میں سے جی بھی اُٹھا اور خُدا کی دہنی طرف ہے اور ہماری شِفاعت بھی کرتا ہے۔ یہ خوشخبری ہے مسیح آپ کے لیے شفاعت کر رہے ہیں۔ وہ ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔ چاہے آپ اُن کی موجودگی محسوس کریں یا نہ کریں، وہ ہمیشہ موجود ہیں۔
میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ ابھی میرے ساتھ دعا کریںخداوند، شکریہ کہ آپ میرے لیے شفاعت کر رہے ہیں۔ یہ جاننا کہ آپ میرے لیے دعا کر رہے ہیں کتنا بڑا تحفہ ہے۔ شکریہ کہ آپ ہمیشہ میرے قریب ہیں۔ آج میں اپنی کمزوری اور تھکن کو آپ کے ہاتھوں میں سونپ دیتا ہوں۔ صرف آپ ہی مجھے اٹھا سکتے ہیں اور میری توانائی کو نیا کر سکتے ہیں میں یقین کرتا ہوں! ہاں، میں یقین کرتا ہوں کہ آپ میری توانائی کو کئی گنا بڑھا رہے ہیں۔ شکریہ، خداوند، میری زندگی میں جو کچھ بھی آپ کر رہے ہیں اس کے لیے آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک